*مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر*
*نارے گاؤں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح*
اورنگ آباد
*مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ*
کے موقع پر نارے گاؤں میں واقع الہدی اردو پرائمری اسکول میں *الہدی بچوں کی محلہ لائبریری* کے نام سے *32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح جناب خالد سیف الدین (سیکرٹری فیم) کے ہاتھوں عمل میں آیا...*
اس موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی ،الہدی اسکول آف گروپ کے چئیرمین اسلم شریف صاحب، سماجی خدمتگار اسلم پٹیل،الہدی پرائمری اسکول نارے گاؤں کی صدر معلمہ سمرین صدیقی ، نرگس شیخ، عرشیہ خان، منتجب الدین سر، وسیم سر کے علاوہ دیگر اساتذہ اور کثیر تعداد میں سرپرست موجود تھے..
32 ویں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر الہدی اردو پرائمری اسکول کے سرپرستوں کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی، جس کا موضوع لائبریری و لیابٹری کا افتتاح اور تعلیم،صحت، صفائی بیداری مہم تھا.
ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ تحریک مریم مرزا کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ کس طرح اورنگ آباد کے اقراء اردو گرلس ہائی کی آٹھویں جماعت طالبہ مریم مرزا نے گزشتہ پندرہ ماہ قبل لاک ڈاون میں گلی محلے کے بچوں کے لیے اپنی 300 نجی کتابوں سے بچوں کے لیے پہلی لائبریری شروع کی تھی اوراسے کے ساتھ نعرہ دیاتھاکہ ”تم مجھے دس ہزار روپیے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی۔“مریم مرزاکی اس محلہ محلہ لائبریری تحریک کا شہریان اوربردارن وطن نے زبردست استقبال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرکے غریب مسلم محلوں،جھگی جھونپڑیوں میں 32/لائبریریاں شروع ہوگئیں ہیں اور ان لائبریریوں سے تقریباً سات ہزار سے زائد بچے جوڑے ہوئے ہیں۔ مریم نے اپنی پہلی لائبری کا افتتاح8/جنوری 2021کو اپنے گھرمیں شروع کی تھی اس لائبریری کو سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹراے پی جے کلام کے نام سے شروع کی تھی انہوں نے یہ بھی کہاکہ مریم کی اس تحریک میں فیض عام ٹرسٹ کے سیکریٹری عبدالحسین، صنعت کار گریش مگرے،فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری خالد سیف الدین و دیگر تنظیموں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔
مرزا عبدالقیوم ندوی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں AFMI اور دہلی یوتھ ویلفیئر ایسو ایشن کی جانب سے خصوصی شوشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے..
بڑی خوشی کی بات ہے کہ مریم مرزا محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر 32 ویں لائبریری کا افتتاح عمل میں آرہا ہے.. اس تحریک سے 7600 سے زائد طلباء وابستہ ہیں..
مریم مرزا کی اس تحریک ملک اور بیرون ملک ستائش کی جارہی ہے..
جلسہ کی نظامت منتجب الدین سر نے کی اور اظہار تشکر اسکول کی صدر معلمہ سمرین صدیقی نے کیا..