، مانو میں پشتو زبان پر دو روزہ ورکشاپ
حیدرآباد، شعبہ ¿ فارسی ومطالعات وسط ایشیاء،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پشتو زبان پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ و کنوینر ورکشاپ کے بموجب افتتاحی اجلاس 11 جنوری کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔جناب سید محمد ابراہیم خیل، قونسل جنرل، جمہوریہ اسلامیہ افغانستان، متعینہ حیدرآباد، بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔پروفیسر انور خیری، استاد زبان پشتو، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی، ڈاکٹر مظہر الحق، استاد زبان پشتو،جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔
بشتو زبان و ادب کی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں پشتو زبان وادب کے مختلف گوشوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔
پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول آف لینگویجس نے اہل ذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔