حضرت دادا میاں میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہوا فائنل میچ

حضرت دادا میاں میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہوا فائنل میچ سید انوار عظیم نے فاتح ٹیم کو 5100 سو روپئے،رنراپ ٹیم کو 2500 روپئے کا انعام دیا
دریاباد،بارہ بنکی(محمد مدثر) دس روزہ حضرت دادا میاں میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ دریاباد اسپورٹنگ کلب و جٹھوتی کرمیان کے مابین کھیلا گیا۔جٹھوتی کرمیان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور دریاباد اسپورٹنگ کلب کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 123 رن کا ہدف رکھا اس ہدف کے تعاقب میں اتری جٹھوتی کرمیان محض 105 رن ہی بنا سکی اور 17 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے سابق چیئرمین سید انوار عظیم نے کہا کہ کھیل ایک بہترین ورزش ہے جس سے انسان کو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے وہیں وزن کو قابو کرنے،خون کی گردش کو بہتر بنانے اور تناؤ کی سطح کو قابو کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی سے ساتھ 5100 سو روپئے نقد و رنراپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 2500 روپئے کا نقد انعام دیا گیا۔ شاندار بلے بازی کرنے والے حذیفہ کو مین آف دی میچ دیا گیا ساتھ امپائروں اور کمنٹیٹروں کو بھی انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس ٹورنامنٹ کو حافظ سفیان،فہد غازی،محمد ساحل،ابوحذیفہ،رسال غازی نے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر شکیل قدوائی،محمد کامل،جمشیر خان،جمال انصاری،امیش چندر،شمیم غازی،شارق مصطفٰی،اکرم غازی،شاہد خان،عرفان احمد کے علاوہ کمیٹی کے کارکنان و فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مقامی باشندوں کی کثیر تعداد کرکٹ گراؤنڈ میں موجود رہی۔
جدید تر اس سے پرانی