مانو میں نو منتخب طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب
حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نو منتخب طلبہ یونین برائے تعلیمی سال 2022-23 کے عہدیداران نے کل شام منعقدہ تقریب حلف برداری کے ساتھ یونین کا جائزہ حاصل کرلیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کی
۔
حلف لینے والوں میں محمد فیضان، ترسیل عا مہ و صحافت، صدر؛ محمد مصباح ظفر، ترسیل عا مہ و صحافت، نائب صدر؛ فیضان اقبال، کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، معتمد؛ ماریہ ہدایت، بی ووکیشنل، شریک معتمداور محمد قاسم، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، خازن شامل تھے۔ ملک بھر میں یونیورسٹی کے 11 کیمپسوں میں بھی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔
پروفیسر سید عین الحسن نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی کی وراثت کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی اور قائدانہ صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صحیح راستے کا انتخاب کریں اور بہتر تبدیلی لائیں۔ انہوں نے قائدین کو دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر؛ پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر؛ پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، مبصر؛ پروفیسر مشتاق احمد پٹیل اور ڈاکٹر وقار النسائ، اراکین ازالہ ¿ شکایات کمیٹی موجود تھے۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، اسسٹنٹ ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر، نظامت کے فرائض انجام دیے۔ جبکہ ڈاکٹر فیروز عالم، ڈپٹی ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ریٹرننگ آفیسرس ڈاکٹر عصمت فاطمہ، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر جرار احمد بھی موجود تھے۔