دریاباد و اطراف کے گوشہ گوشہ میں جشن یوم جمہوریہ کا تہوار جوش خروش سے منایا گیا

دریاباد و اطراف کے گوشہ گوشہ میں جشن یوم جمہوریہ کا تہوار جوش خروش سے منایا گیا مدارس،مکاتب اور اسکولوں میں پھہرایا گیا قومی پرچم،طلباء نے پیش کئے حب الوطنی کے گیت،شہداء کی قربانیوں کو یاد کر کے پیش کی گئی خراج عقیدت دریاباد،بارہ بنکی(محمد مدثر) دریاباد و اطراف کے گوشہ گوشہ میں جشن یوم جمہوریہ کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔مدارس،مکاتب،اسکول اور کالجوں کے اساتذہ نے ملکر قومی پرچم پھہرایا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں طلباء نے تعلیمی و ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ مدرسہ معین الاسلام میں مدرسہ ہذا کے نائب مہتمم مولانا شکیل احمد ندوی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی اس دوران طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کئے جس پر ان کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی اور مولانا شکیل احمد ندوی،مولانا محفوظ الرحمٰن ندوی نے جمہوریت پر مفصل خطاب کیا۔اس موقع پر مولانا عقیل احمد ندوی،ماسٹر حسنین،حافظ محمد عالم،قاری حارث،ماسٹر توقیر کے علاوہ مدرسہ کے تمام اساتذہ و طلباء موجود تھے۔ مدرسہ امین القرآن میں مولانا عبد الماجد ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جنید شمس و سماجی کارکن چودھری انور حبیب عرف جامی نے مشترکہ طور پر ملکر پرچم کشائی کی،اس موقع پر ماسٹر ظفر انصاری،قاری محمد عادل،لالا غازی،خورشید انصاری،شاہ عالم راعین وغیرہ موجود تھے۔ سابق چیئرمین سید انوار عظیم کے کیمپ آفس میں سید انوار عظیم کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی،بعدہ انوار عظیم نے اپنے کارکنان کو شال پہنا کر یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر مولانا فیضان احمد ندوی،جمشیر خان،محمد کامل،شارق مصطفٰی،شہزاد احمد،شکیل حقانی،امیش چندر،سونو،اشرف علی،محمد اکرم،شمیم غازی وغیرہ موجود تھے۔ مدرسہ قاسم العلوم میں مدرسہ کے منیجر محمد افضل نے پرچم کشائی کی،اس دوران مولانا محمد فیصل ندوی یوم جمہوریہ پر خطاب کیا۔اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ،طلبہ و بستی کے معزز حضرات موجود تھے۔ مدرسہ غوث العلوم میں مولانا شمیم رضا نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر مولانا لئیق رضا نوری،حافظ محمد اسمٰعیل کے علوم مدرسہ کے اساتذہ،طلبہ موجود تھے۔ اسی طرح مدرسہ اسلامیہ ماجدیہ للبنات،الحبیب اسلامیہ اسکول،صابر میموریل پبلک اسکول،لال بہادر شاستری انٹر کالج،ملائکہ ماڈل اسکول،دریاباد پبلک اسکول،مدرسہ محبوب العلوم،مدرسہ الجامعت الاسلامیہ رشید العلوم سرائے شاہ عالم،الحیات پبلک اسکول بڑنپور،ایم نیلو فر چلڈرن اسکول بنگاواں،انعم لرنگ اسکول بھگوانپور وغیرہ میں بھی قومی پرچم پھہرایا گیا اور طلباء نے تعلیمی و ثقافتی پروگرام
پیش کئے۔
جدید تر اس سے پرانی