مجاہدین آزادی نے بے شمار قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کرایا ہے
نیو اسٹینڈرڈ کمپیوٹر سینٹر پر تقریب پرچم کشائی سے چودھری انور حبیب کا اظہار خیال
دریاباد،بارہ بنکی(محمد مدثر)
26 جنوری کو یوم جمہوریہ آتا ہے اس کے ساتھ ہی اسی دن ہندوستان ایک خود مختار جمہوری ملک میں تبدیل ہو گیا اس کا خواب ملک کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے ہمارے عظیم رہنماؤں نے دیکھا تھا یہ تاریخ جمہوریہ ہند کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ دن نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے اُن تمام ملکوں میں منایا جاتا ہے جہاں ہندوستانی مقیم ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار آدرش نگر پنچایت دریاباد کے محلہ چودھریان میں نیو اسٹینڈرڈ کمپیوٹر سینٹر پر سینٹر کے ڈائریکٹر سماجی کارکن چودھری انور حبیب عرف جامی نے پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر ہم اپنے قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں جو ہمارے لئے قومی افتخار کی علامت ہے اور ہم احترام کے ساتھ بھارت رتن باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہندوستان کے پہلے وزیر قانون اور دستور ہند کے معمار تھے
۔
چودھری جامی نے کہا کہ ہم آج اپنے عظیم مجاہدین آزادی مہاتما گاندھی،مولانا ابوالکلام آزاد،سردار پٹیل،سبھاس چندر بوش اور دیگر محسنین کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے برطانوی حکومت سے ٹکر لی اور بےشمار قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کرایا اور یہ انکی اعلی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
اس موقع پر قاری عادل عرفانی،عبد اللہ زبیر،محمد آصف،منور الزماں،دانش احمد،ہلال قدوائی،لالا غازی کے علاوہ بستی کے معزز شخصیات موجود تھیں۔