حضرت ابوبکر صدیق رضی تعالیٰ عنہ افضل البشر  ہیں : مولانا شعبان قادری

حضرت ابوبکر صدیق رضی تعالیٰ عنہ افضل البشر  ہیں : مولانا شعبان قادری  ایودھیا : شہر فیض آباد واقع صدر بازار کی جامع مسجد میں بعد نماز عشاء یوم خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ تزک واحتشام سے منایا گیا، پروگرام کا آغاز جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا شہاب الدین بلرامپوری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا - مقرر خصوصی مولانا محمد شعبان قادری استاد دارالعلوم بہارشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری روۓ زمین پر افضل البشر ہیں مولانا شعبان قادری نے بتایا کہ ایک رات آسمان پر تارے جگمگا رہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی نظر آسمان کے ستاروں پر پڑی حضرت عائشہ نے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ آسمان کے ستاروں کے برابر کسی کی نیکیاں ہیں، سرکار مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا ہاں عائشہ وہ عمر بن خطاب ہیں جن کی نیکیاں آسمان کے ستاروں کے برابر ہیں - حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا عرض کرتی ہیں یا رسول الله میرے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی نیکیاں، سرکار فرماتے ہیں اے عائشہ عمر کی ساری نیکیاں ابوبکر صدیق کی ایک نیکی کے برابر ہیں ۔ اس بات سے پتہ چلا کہ سرکار مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اپنے غلاموں کے اعمال کی بھی خبر رکھتے ہیں جسے علم غیب کہا جاتا ہے اور ابوبکر صدیق کی افضلیت بھی معلوم ہوگئی ۔آپ اللہ کے راستے میں خرچ کرنے اور سخاوت میں بھی سارے صحابہ میں فوقیت رکھتے تھے ۔ پروگرام کے آغاز میں محلے کے بچوں نے نعت و منقبت پیش کیا ۔ آخیر میں مولانا شعبان قادری کی دعاخوانی اور صلوۃ و سلام پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
جدید تر اس سے پرانی