کھیل سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے چ

کھیل سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے چودھری شہریار ردولی ایودھیا ۔ کھیلوں میں کامیاب ہونے کے لیے جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی کی بھی ضرورت ہونی چاہئے ۔سماجوادی لیڈر احسان محمد علی عرف چودھری شہریار نے ردولی جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کے فائنل میں ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی چودھری شہریار نے نیاگنج گراؤنڈ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے ۔ ونر ٹیم رضا اسپورٹنگ کلب نے ایک طرفہ میچ میں عیہار اسپورٹنگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ مین آف دی ٹورنامنٹ محمد کیف اور مین آف دی ٹورنامنٹ محمد نیئر رہے۔ اس موقع پر موجود افراد میں پرہلاد ، پرمود کوشل ، سبھا سد محمد ادریس ، نوجوانوں کے رہنما شعیب خان ، پرویز احمد ، آصف ، ہارون اور دیگر شامل تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی