شیخ العالم احمد عبدالحق صاحب توشہ ردولوی آسمان ولایت کے آفتاب ہیں : علامہ قمر اشرفی

شیخ العالم احمد عبدالحق صاحب توشہ ردولوی آسمان ولایت کے آفتاب ہیں : علامہ قمر اشرفی ردولی،ایودھیا :/606ویں عرس شیخ العالم شیخ احمد عبدالحق صاحب توشہ ردولوی کے بابرکت موقع پر شیخ العالم کانفرنس وتقریب رسم اجراء کا انعقاد پیر طریقت شاہ محمد علی عارف عرف صبو میاں سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ العالم علیہ الرحمہ کی سرپرستی میں ہوا آغاز قاری افروز عالم رضوی پرنسپل جامعتہ الحق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا مشہور ادیب سید ضیاء علوی خیرآباد قاری شمس تبریز قادری قاری اقبال ضیائ لکھنو رضوان اللہ گورکھپور ومختلف مدارس کے طلبہ نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقرر خصوصی اسلامی اسکالر علامہ محمد قمر احمد اشرفی کچھوچھہ شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور شیخ العالم طبقہ صوفیہ کے درخشندہ ستارے اور آسمان ولایت کے آفتاب ہیں جماعت اولیاء میں آپ کو جو مقام حاصل ہے وہ بہت کم لوگوں کو حاصل ہے ڈاکٹر مفتی جمال احمد جامعہ ملیہ دہلی نے حدیث جبریل کی روشنی میں احسان وایثار پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایثار اولیاء کرام کی سیرت کا اہم حصہ رہا ہے۔مولانا اشتیاق احمد قادری لکھنو نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات صرف اور صرف پیار ومحبت اخوت و بھائی چارہ اور امن وسلامتی کا درس دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام انھیں اپنا مونس وغمخوار سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر شعبہ نشرواشاعت مدرسہ جامعۃ الحق کی دو اہم پیش کش انوارالصفی وتذکرہ شیخ العالم ہندی کا رسم اجرا بھی صاحب سجادہ صبو میاں ودیگر علماء ومشائخ کے بدست عمل میں آیا نیز حسب دستور مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شرد تروید ردولی کو شیخ العالم تعلیمی ایوارڈ شاہد صدیقی ردولی کو صحافت میں نمایاں کارکردگی کے لئے ادیب ومصنف سید ضیاء علوی خیرآباد کو ادب میں فروغ کے لئے نوجوان قلمکار سید سالم علوی بیلکھرا کو مصنف کے شیخ العالم ایوارڈ سے نوازا گیا بعد نماز ظہر محفل سماع جس میں مختلف قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کیا پھر شاہ محمد علی عارف عرف صبو میاں صاحب سجادہ نے خرقہ اول حضور شیخ العالم زیب تن کیا قدیم خانقاہ میں صاحب سجادہ کی اقتداء میں حسب روایت نماز عصر ادا ہوی اور پھر نعرہ تکبیر اورحق حق کی صداؤں کے درمیان خرقہ اول حضور شیخ العالم کی زیارت کراتے ہوے صاحب سجادہ صبو میاں صاحب مزار شیخ العالم پر حاضر ہوے جہاں آپ نے ملک وملت اور زائرین
ومریدین کے لیے دعا کی۔
کانفرنس میں خانوادہ شیخ العالم سے حق فاؤنڈیشن کے صدر شاہ عامر تبریز ، شاہ انوار احمد شاہ حنفی ، ہمانیو کبیر ، ڈاکٹر انوار خان، رئیس خان، محمد شھیم، شاہ فرید شاہ اقبال شاہ فیضی وغیرہ سید حسین میاں رامپور علامہ سید فیضان چشتی باندہ شاہ عبدالرحمن ببلو میاں مین پوری شاہ عمر احمد جیلانی بانسہ سید سلیم فریدی امروہہ سید بدر چشتی دہلی سید معین علوی سید طاہر قلندری خیرآ باد ایڈوکیٹ ادریس حیدری سلطان حیدری مینیجنگ ڈائریکٹر صابری مرکز دہلی صوفی کوثر مجیدی کانپور انجینئر محبوب عالم صدیقی لکھنو مولانا عظیم برہانی ردولی قاری محمد سلیم امام‌مسجد شیخ العالم قاری محمد سلیم قادری سرفراز نصراللہ، مولانا محمد نسیم قادری لکھنو صوفی پیارے میاں الہ آباد ممبر ضلع پنچایت محمد علی سید رضوان رسول خانقاہ گرونڈھا اور کثیر تعداد میں علماء ومشائخ کے ساتھ ساتھ دوردراز سے آئے ہویے مومنین موجود رہے پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام اور صاحب سجادہ حضرت صبو میاں کی دعا پر ہوا

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی