حضرت شیخ مخدوم احمد عبدالحق علیہ الرحمہ کے عرس کی تیاریاں شباب پر

حضرت شیخ مخدوم احمد عبدالحق علیہ الرحمہ کے عرس کی تیاریاں شباب پر ردولی، ایودھیا : صابری سلسلہ کے عظیم بزرگ حضرت شیخ مخدوم احمدعبدالحق علیہ الرحمہ کے 606 ویں عرس کی تیاریاں اپنے شباب پر ہیں۔ خانقاہ کا رنگ روغن کیا جا چکا ہے۔ ٹھنڑ کے مدے نظر دور دراز سے آنے والے زائرینوں کے ٹھہرنے کے لئے معقول انتظام کئے جا چکے ہیں۔ عرس دوران شروع ہونے والے میلے میں دوکانوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جو عرس کے بعد کئی ہفتوں تک چلتا رہتا ہے۔ حق فاؤنڈیشن کے صدر شاہ عامر تبریز نے بتایا شاہ محمد علی عارف عرف صبو میاں سجادہ نشین و متوالی کی سرپرستی میں باضابطہ طور پر ۵ جنوری سے عرس مبارک کا آغاز ہوگا جس میں قرآن خوانی، جشن چراغاں، رسم گاگر ومحفل سماع کا انعقاد ہوگا۔ 7 جنوری بروز سینیچر کی صبح نو بجے شیخ العالم کانفرنس وتقریب رسم اجراء کا پروگرام ہوگا جس میں ملکی سطح پر علماء ومشائخ کی شرکت ہوگی۔ اسی روز بعد نماز عصر تاریخی خرقہ اول ودیگر تبرکات کی صاحب سجادہ صبو میاں زیب تن ہوکر زیارت کرائیں گے ۔ میلہ کمیٹی کے صدر شاہ عثمان احمد نے بتایا کہ عرس کی سبھی تیاریاں موسم کے لحاظ سے مکمل ہوچکی ہیں۔ فوٹو۔ قدیم خانقاہ حضرت شیخ العالم

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی