سیبار اسپورٹنگ کلب کو 4 رن سے شکست دیکر 786 اسپورٹنگ کلب کامیاب
ردولی، ایودھیا(نامہ نگار) شہید جنرل وپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں 786 کرکٹ کلب نے سیبار اسپورٹنگ کو 4 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ایہار کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں 786 کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 29 رنز بنائے۔جواب میں سیبار اسپورٹنگ کلب صرف 25 رنز ہی بنا سکی۔تاج حسن کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ سہراب کو دیا گیا۔
مہمان خصوصی ایس پی لیڈر احسان موعلی عرف چودھری شہریار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چودھری شہریار نے کہا کہ اسی سطح سے باصلاحیت کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں، حکومتوں کو چاہیے کہ وہ گاؤں کی سطح پر کھلاڑیوں کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں، اچھےکوچز بھی دستیاب ہوں جس سے گاوں کے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ڈھال مل سکے۔ اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر استعمال کیا جا سکے، شہریار نے کہا کہ وہ ردولی علاقہ کے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہینگے۔ جس سے ان کے حوصلے بلند رہیں۔
اس موقع پر ایس پی لیڈر ایم جاوید، شہزاد، سہیل حسن، پرمود کوشل، یوتھ ایس پی لیڈر شعیب خان، ایم او ادریس، پرویز احمد، آصف وغیرہ موجود رہے۔