جشن ولادت مولائے کائنات رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا تزک واحتشام کے ساتھ اہتمام

جشن ولادت مولائے کائنات رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا تزک واحتشام کے ساتھ اہتمام ایودھیا : شہر فیض آباد واقع محلہ گھوسیانہ بر مکان محمد شکیل خان 7 فروری منگل بعد نماز عشاء یک روزہ عظیم الشان جشن ولادت مولاۓ کائینات رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ تزک احتشام سے منایا گیا، جس کی سرپرستی شیخ المشائخ سید محمد آصف میاں فردوسی جبکہ صدارت حافظ محمد ظہورالحق تیغی نے کی ۔ پروگرام کا آغاز مولابخش نگر مسجد کے خطیبب وامام حافظ محمد مختار نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ مقرر خصوصی دارالعلوم بہار شاہ کے استاد مولانا محمد شعبان قادری نے اپنے خطاب میں بتایا کہ خلیفۂ چہارم داماد رسول حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ عرش اعظم اور زمین کے ہر خطے کی خبر رکھتے تھے - اللہ کے رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم نے آپ کو باب العلم فرمایا ہے، مولانا شعبان قادری نے بتایا کہ حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے عقد میں جب تک سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا تھیں اس وقت تک حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو دوسرا نکاح کرنا حرام تھا- حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کے وصال فرمانے کے بعد آپ نے مختلف شادیاں فرمائیں ۔ مولانا نے اولیاکرام کے فضائل و کمالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان میں جابجا اللہ والوں کے مزارات پاۓ جاتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان اولیاکرام کا ملک ہے۔ بڑے گاؤں کے مولانا نوشادعالم نے بھی اولیاء کرام کی شان میں پرمغز خطاب کیا - نظامت کے فرائض مولانا محمد اسحٰق رضا متعلم دارالعلوم بہارشاہ نے انجام دیا - اس موقع پر قاری محمد قمر رضا فیض آبادی نے نعت و منقبت پیش کی ۔ جلسے کی قیادت مسجد معراج کے خطیب وامام حافظ محمد عربی کنتوری نے کی - آخیر میں صلوۃو سلام اور سید محمد آصف میاں فردوسی کی دعاخوانی پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ شکیل خان نے آۓ ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ فوٹو - مولانا شعبان قادری خطاب کرتے ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی