حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کےلئے سبھی ضروری سہولیات فراہم کرائی جائیں:
-دھرم پال سنگھ
لکھنؤ۔ئ
اترپردیش کے اقلیتی بہبود، مسلم وقف اورحج محکمہ کے کابینہ وزیر جناب دھرم پال سنگھ نے آج یہاں ودھان سبھا واقع اپنے دفتر میں حج کمیٹی کے کاموں جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔انہوںنے کہاکہ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کےلئے سبھی ضروری سہولیات فراہم کرائی جائیں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ عازمین حج کا سفر محفوظ اور آرام دہ ہو نیز انہیں حج کے سفر پر جانے سے قبل اور واپسی پر کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جناب دھرم پال سنگھ نے حج کمیٹیوں کے اراکین سے حج کمیٹی کے کاموں کے سلسلہ میں بھی غورو خوض کیا ،ان کے مسائل کی سماعت کی اور جلد ازجلد ضابطہ کے مطابق کارروائی کے واسطے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی۔ انہوںنے کہاکہ سب کی اجتماعی کوششوں سے ہی عازمین حج کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنایا جا سکتا ہے اور اس نیک کام میں اپنی پوری حصّہ داری کو یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ حج کا سفر شروع ہونے سے قبل سروجنی نگر واقع حج ہاو ¿س میں ضروری انتظامات کو چاق وچوبند کرتے ہوئے درست کر لیا جائے۔
میٹنگ میں وزیر ریاست جناب دانش آزاد انصاری حج کمیٹی کے چیرمین جناب محسن رضا، حج کمیٹی کے رکن، محکمہ ¿ اقلیتی بہبود کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ مونِکا ایس گرگ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محکمہ محترمہ جے رِبھا، اسپیشل سکریٹری جناب انل کمار اور حج کمیٹی کے سکریٹری جناب ایس پی تیواری سمیت سینئر محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔