لینگویج یونیورسٹی کے کنووکیشن مقابلوں کی تقریب تقسیم

لینگویج یونیورسٹی کے کنووکیشن مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات منعقد لکھنؤ3 خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں یکم مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب تقسیم اسناد (کنووکیشن)کے سلسلہ میں منائے جانے والے سہ روزہ پروگرام کے تحت منعقدہ مختلف مقابلوں کے کامیاب طلبہ کو آج انعامات سے نوازا گیا۔اس سہ روزہ پروگرام میں کھیلوں، ثقافتی رقص، مضمون نویسی، مصوری، شاعری، حب الوطنی کے گیت، نغمہ سرائی اور نئی تعلیمی پالیسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس میں مہوش وسیم اور ابھے مشرا کو خواتین کو بااختیار بنانے پر منعقدہ پوسٹر سازی کے مقابلے میں پہلا انعام، ساکیت سنگھ کو دوسرا اور اتسو پانڈے کو تیسرا انعام دیا گیا۔ حب الوطنی کے نغموں کی سیریز میں پہلا انعام انی کیت پربھاکرکو، دوسرا انعام محمد ارسلان اور مہوش وسیم اور تیسرا انعام اننیا رمن نے حاصل کیا۔ سمراگی شوریہ نے شاعری کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ امیت سنگھ یادو اورطوبا سعید نے دوسرا اور محمد عرفان نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ لوک رقص مقابلے میں سمراگی پٹیل اور پریتی کماری نے پہلا مقام حاصل کیا، انیکیت پربھاکر نے دوسرا اور تیسرا مقام سواتی موریا اور ایوشی دکشت اور گوری دکشت اور پوجادکشت کی ٹیم نے حاصل کیا۔ اکیسویں صدی کی ہندوستانی تعلیم کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں ابھے مشرا پہلے، ارون کمار سنگھ دوسرے اور پریا سنگھ تیسرے نمبر پر رہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این بی سنگھ نے ان تمام مقابلوں میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طالب علموں کو اسناد دے کر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلباء کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طالب علم کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مقابلے ضروری ہیں اور ان مقابلوں کے ذریعہ طلباء کو اپنی زندگی میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ان سہ روزہ پروگرام میں اسپورٹس کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد شارق، شعبہ بزنس مینجمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دعا نقوی، فیکلٹی آف انجینئرنگ کی محترمہ شانِ فاطمہ، شعبہ تعلیم کی ڈاکٹر نلنی مشرا نے شرکت کی۔، شعبہ صحافت اور ماس کمیونیکیشن کی ڈاکٹر روچیتا سوجائے چودھری اور شعبہ انگریزی کی پروفیسر تنویر خدیجہ نے مختلف مقابلوں اور سیمینار کے انعقاد میں اپنا تعاون کیا۔ پروگرام کے آخر میں پروگرام کی کنوینر پروفیسر چندنا ڈے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ آج اسکول میں کوکلیئر ٹرانسپلانٹ بیداری مہم پروگرام کے لیے روورسدھین گر یونٹ کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کیا گیا تاکہ سماعت سے محروم افراد کوکلیئر امپلانٹس سے فائدہ اٹھا کر معمول کی زندگی گزار سکیں۔ پروگرام میں نوڈل آفیسر (Roversdhrangers) محمد شارق نے طلباء کو کوکلیئر امپلانٹس سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کیں۔ ریلی کی نظامت ڈاکٹر سدھارتھ سدیپ اور ڈاکٹر آمنہ نے کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی