پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو ایران کا باوقار سعدی انٹرنیشنل ایوارڈ
حیدرآباد ، 8 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت کے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران کی جانب سے ان کی فارسی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ایوارڈ ”جائزہ سعدی“ سے نوازا گیا ہے۔
شاہد نوخیز اعظمی کی 26 کتابوں اور 98 علمی و تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں۔ انہوں 8 پروجیکٹ بھی کیے ہیں۔ان کی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکادمی،اقبال اکادمی اور شبلی اکادمی نے بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ ،اتر پردیش سے ہے۔انہوں نے فارسی کے علاوہ اُردو زبان میں بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تقریباً 10 سال تک شبلی کالج ،اعظم گڑھ میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد 2008ءمیں اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں بحیثیت لکچرر وابستہ ہوئے اور ترقی کرتے ہوئے صدر شعبہ کے عہدے تک پہنچے۔اس وقت وہ یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔