جامعہ لطیفیہ رضائے غریب نواز کا پانچواں سالانہ اجلاس
بنام
رضائے غریب نواز نہایت ہی تزک و احتشام کیساتھ انعقاد ہوا
ردولی ایودھیا۔جامعہ لطیفیہ رضائے غریب نواز کا پانچواں سالانہ اجلاس
بنام رضائے غریب نواز نہایت ہی تزک و احتشام کیساتھ انعقاد ہوا
جس کی صدارت حضور سیف رضا خلیفہ حضور تاج الشریعہ علامہ عبدالمصطفے صاحب قبلہ صدیقی حشمتی نے فرمائی باوجود سخت علالت کے تشریف لائے اور ایک خوبصورت بیان سے بھی نوازا
قاری خوش الحان حضرت قاری محمد ظفیر عالم صاحب کی تلاوت سے محفل پاک کا آغاز ہوا
جلسے کی سرپرستی شہزادگان تاج الاصفیاء حضرت مولانا صہیب رضا صاحب اور حافظ وقاری اویس رضا صاحب نے فرمائی
ابتدائی خطاب شہزادہ سیف رضا حضرت مولانا محمــــــــد عماررضاصدیقی حشمتی مصباحی نے فرمایا آپ نے اسوہ رسول اکرم پیش فرماتے ہوئے عوام کو بتایا کہ اہلبیت اطہار کی محبت کیساتھ صحابہ کی اقتداء و احترام اپنے لئے لازم کر لو وگرنہ در در کی ٹھوکریں کھاتے رہوگے۔ فاضل جامعہ ازہر مصر حضرت علامہ و مولانا محمد آصف علوی صاحب قبلہ نے پر مغز خطاب فرمایا
ساتھ ہی رئیس الخطباء حضرت علامہ ڈاکٹر غلام جیلانی ازہری صاحب نے آخری خطبے کے طور پہ بہترین خطاب فرمایا آپ نے اپنے خطاب میں شان رسول معظم کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی اسلام کو اور ٹیک نہیں کرسکتا زمانہ جتنی ترقی چاہے کرلے لیکن عظمت مصطفےﷺ گرد پاکونہیں پاسکتا کیونکہ آپ کو بڑھانے والا خالق کائنات ہے آپ نے اپنے خطاب میں جامعہ لطیفیہ رضائے غریب نواز سے قرآن کریم کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے حفاظ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہم پیغام دیا کہ قرآن کو فقط سینوں میں محفوظ کرنا کافی نہیں اس سے کہیں اہم اسے سمجھنا اور اس کے مطابق زندگی گزارناہے
قاری محمد اسلم رضا صاحب مشاہدی,بلبل باغ مدینہ نعمان رضا کلکتوی ,قاری اقرار صاحب برکاتی,شاعر خصوصی حضرت قاری اسلام برکاتی ,قاری احمد رضا صاحب گونڈوی اور حافظ احمد رضا صاحب ردولوی نے گلہائے نعت ومنقبت پیش کئے
سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام شعرائے عظام اور عوام اہلسنت خصوصیت کیساتھ
صوفی سطان عالم صاحب قادری ,مولانا عظیم الدین صاحب برہانی,مولانازبیر القادری صاحب,مولانا زاہد رضا صاحب ثقافی ,مولانا عقیل صاحب ,قاری ابوبکر صاحب رضوی,قاری قمرالزماں صاحب,قاری سفر علی صاحب,قاری عبدالمجیب صاحب حشمتی, حافظ صباح الدین صاحب مولانا افروز عالم رضوی ,ملک تاج الدین صاحب ,محترم عبدالجبار چیرمین ردولی ان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر شریک اجلاس رہے
چھ فارغین جامعہ ھذا کو علماء و مشائخ کے ہاتھوں سند ودستار سے نوازا گیا صلوۃ وسلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا
بانی ادارہ
ناشر خطیب اہلسنت حضرت قاری امین اللہ صاحب قادری نے تمامی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معاونین کیلئے دعا کی۔