حج ٹرینی کو تربیت کے ضمن میں آن لائن درخواست طلب

حج ٹرینی کو تربیت کے ضمن میں آن لائن درخواستیں طلب آن لائن درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹhttp://hajcommittee.gov.in پر کیا جائیگا -لکھنؤ اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری؍ایکزیکٹیو افسر نے ایک مکتوط کے ذریعہ سے بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر-5،17مارچ 2023کے توسط سے حج-2023کے واسطے حج ٹرینی کی تربیت دئے جانے کے ضمن میں آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آن لائن درخواست کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری ہدایت کے مطابق آن لائن درخواست 17مارچ 2023کی صبح 11:00بجے سے شروع ہو گئی ہے، جو 27مارچ 2023کو رات 23:59بجے تک جاری رہے گا۔ آن لائن درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in پر کیا جائیگا۔ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ ٹرینی سلیکشن کی آخری تاریخ 5؍اپریل 2023طے کی گئی ہے۔ ٹرینی کو ورچوول (آن لائن) تربیت دئے جانے کے ممکنہ تاریخ 15مارچ 2023ہے۔ صرف آن لائن درخواست ہی منظور کی جائیں گی۔ آف لائن درخواستیں منظور نہیں ہوں گی۔ اسی طرح 250حج درخواست دہندگان پر ایک ٹرینی کا انتخاب کیا جائگیا۔ تمام ضلعوں سے ٹرینیز کی نمائندگی ہوگی۔ کسی ضلع میں 250حج درخواست ہندگان کی تعداد کم ہونے پر بھی ایک ہی ٹرینی کا سلیکشن ہوگا۔ ایکس ٹرینرس جن کو گزشتہ تجربہ ہے ہو مناسب؍معقول معلومات ہو، کا انتخاب کیا جائیگا۔ گزشتہ برسوں میں جن کا بار-بار سلیکشن ہوا ہے، لیکجن ان کے ذریعہ اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیںکیا گیا، ان کا سلیکشن نہیں کیا جائیگا۔ ٹرینر کے طور پر تعلیم یافتہ، ایماندار، ماہر، محنتی اور شیری زبان کے افراد کا سلیکشن کیا جائیگا۔ آن لائن درخواست کے وقت مقررہ خاکہ بھی اپ-لوڈ کرنا لازمی ہوگا جیسے پاس پورٹ سائیز تصویر، پاس پورٹ کا پہلا صفحہ، ویزا اور دو ڈوز ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ۔ ٹرینی کیلئے 27مارچ 2023کو اس کی عمر 60برس سے زائد نہ ہو۔ معقول تعداد میں خواتین کا بھی انتخاب کیا جائے، جس سے خواتین عازمین حج کو تربیت دے سکیں۔ درخواست دہندہ کے خلاف کسی بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود ہونے کی صورت میں ان کا انتخاب نہیں کیا جائیگا۔ حج ٹرینیز کی تربیت کیلئے سال 2018،2019 اور 2022میں کسی ایک سال میں حج کیا ہو۔ انگریزی؍اردو، ہندی اور مقامی زبان بولنے اور سمجھنے میں ماہر ہو۔ حج و عمرہ کے ارکان سے مکمل واقفیت رکھتا ہو۔ ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح سے صحتمند ہو۔ بھیڑ؍گروپ کو خطاب کرنے اور قابو کرنے کا تجربہ ہو۔ کمپیوٹر کا علم ہو تاکہ حج سے متعلق اطلاعات؍معلومات کا تبادلہ، ای-میل، واٹس ایپ وغیرہ سہولیات اور عازمین سے مخلصانہ روابط قائم کر سکے۔جو درخواستیں صحیح و درست پائے جائیں گے ان میدواروں کا انٹرویو ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں ہوگا۔ اسسٹنٹ حج افسر؍حج اسسٹنٹ؍میڈیکل افسر؍خادم الحجاج میں گزشتہ برسوں میں حج پر جانے کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔
جدید تر اس سے پرانی