مانو میں داخلے کے خواہاں کے لئے بڑی خبر

مانو کے یو جی ریگولر کورسس میںداخلے، 12 مارچ آخری تاریخ حیدرآباد،. مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2023 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 مارچ مقرر ہے۔ پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) تمام مرکزی یونیورسٹیوں بشمول مانو کے لیے مشترکہ داخلہ ٹسٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ اور اردو میں لیا جائے گا۔ امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ مانو میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری موڈ میں ایک سے زائد انٹری اور ایک سے زائد ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیائ) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔ پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی