AMU UPDATE- پڑھیں اے ایم یو کی اہم خبریں

مصر کے مفتی اعظم 2 مئی کو اے ایم یو کا دورہ کریں گے علی گڑھ : مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم علام 2 مئی 2023 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کریں گے اور وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے ملاقات کریں گے۔ ان کے ہمراہ نئی دہلی میں مصر کے سفارتخانے کے عہدیداران بھی ہوں گے۔ مفتی اعظم دوپہر کو کینیڈی آڈیٹوریم میں یونیورسٹی برادری سے خطاب بھی کریں گے اور یونیورسٹی کی تاریخی عمارتوں کا دورہ کریں گے جن میں یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کا مزار بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر شوقی علام مصر کے انیسویں مفتی اعظم ہیں اور ان کے دفتر دار الافتاءالمصریہ کو حکومت کا بنیادی مذہبی اتھارٹی سمجھا جاتا ہے ۔ انھیں حکومت مصر کے علامتی مذہبی نمائندے کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شوقی علام کو اسلامی فقہ کا ایک معتدل اسکالر سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے جامعہ ازہر سے فقہ اور شریعہ قانون میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ مفتی اعظم کا اے ایم یو کا دورہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر)، وزارت خارجہ، حکومت ہندکی میزبانی میں ہندوستان کے دورے کا ایک حصہ ہے۔ ٭٭٭٭٭٭ اے ایم یو ٹی پی اوکے زیر اہتمام اسٹوڈنٹ- کارپوریٹ اجلاس 6 مئی کو علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر (جنرل) آئندہ 6مئی کو اِگنائٹ کے عنوان سے اسٹوڈنٹ-کارپوریٹ میٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (ٹی پی او) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد طلباءاور صنعت کے ماہرین کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ جاب مارکیٹ کے بارے میں جان سکیں گے۔ ڈاکٹر مزمل مشتاق، اسسٹنٹ ٹی پی او اور آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ پروگرام کا تھیم ہے: ”ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن: کارپوریٹ دنیا میں توقعات، مطلوبہ ہنر اور مواقع“۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی الیکٹرانکس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، این ڈی ٹی وی، میدھا فا ¶نڈیشن، ڈین نیٹ ورکس، ایکزیوم کنسلٹنگ، آئی ایم سی ایس، ہیکسا ویو ٹیکنالوجیز، جنپیکٹ، کوٹک لائف، اسٹیپنگ کلا ¶ڈ، فلیمون کلا ¶ڈ ٹیک جیسی کمپنیوں کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلباءپر زور دیا کہ وہ ویب لنک https://forms.gle/KzYZG6SeK6hDTfNe7 پر اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ اے ایم یو کی ویب سائٹ اور ٹی پی او (جنرل) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارپوریٹ میٹ کے نوٹیفکیشن میں دئے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے بھی موجودہ اور پاس آو ¿ٹ طلباءاپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
مینجمنٹ کے طلباءنے کمپنیوں کا دورہ کیا علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملاپورم سینٹر، کیرالہ کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے ایم بی اے سال آخر کے طلباءو طالبات کے لئے کیرالہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، ککانچیری، چیلمبرا کے ایک روزہ صنعتی دورہ کا اہتمام کیا۔ طلباءکے گروپ نے تین کمپنیوں”فوسٹر ہاٹ بریڈ پرائیویٹ لمیٹڈ“، ”میری ٹائم کریم فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ“، اور سائبروسس ٹیکنو سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کا شعبہ کے اساتذہ مسٹر سید احمد سعد اور مسٹر یاشیک پی کے ہمراہ دورہ کیا۔ انہوں نے فوسٹر ہاٹ بریڈ پرائیویٹ لمیٹڈکے ایم ڈی مسٹر شبر کے ساتھ بات چیت کی اور بریڈ تیار کرنے کے عمل اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے چیلنجوں کو سمجھا۔ ڈسٹری بیوشن چینل کے بارے میں بھی انھوں نے معلومات حاصل کی۔ میری ٹائم کریم فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ میں انہوں نے فنانس منیجر، مسٹر آر رادھا کرشنن، اور کوالٹی کنٹرول سپروائزر سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ آئس کریم کی تیاری کے مسائل اور طریقہ کار، اس کی پیچیدگیوں اور کولڈ سپلائی چین وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ طلباءنے سائبروسس ٹیکنو سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈمیں ایچ آر مینیجر مسٹر شیام سے گفتگو کی ۔ انھوں نے ڈاٹا مینجمنٹ ، ای آر پی سسٹمز، کوڈنگ ،بیرون ملک کے صارفین اوراوڈو اور ایس اے پی جیسے بزنس سولیوشنز کے بارے بتایا۔ ٭٭٭٭٭٭ سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن میں زیر تعلیم افریقی طلباءکے لیے اسکالرشپ علی گڑھ: تیسری ہند-افریقہ چوٹی کانفرنس کے دوران حکومت ہند کے اعلانیہ کے تحت سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی او ای)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے سنٹر میں بی اے، بی کام، ایم اے، اور ایم کام سمیت مختلف کورسز میں داخلہ لینے والے 272 افریقی طلباءکو وظائف کی سہولت فراہم کی ہے۔ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے کہا کہ یہ وظائف وزارت خارجہ کے ای ودیا بھارتی اور ای آروگیہ بھارتی (ای-وی بی اے بی) نیٹ ورک پروجیکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں، جو افریقی طلباءکے لئے آن لائن انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلوما پروگرام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے اس پروجیکٹ کے لیے 9 سرکاری اداروں کا انتخاب کیا اور اے ایم یو کے سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن کو اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے جو 6 انڈرگریجویٹ اور 6 پوسٹ گریجویٹ کورسز چلاتا ہے۔ یہ اقدام اعلیٰ تعلیم اور ہندوستان و افریقہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہندکے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگارہے۔
٭٭٭٭٭٭ ہندوستانی انگریزی شاعری پر دو روزہ قومی کانفرنس علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ انگریزی، ہندوستانی انگریزی شاعری اورشعراءکا جشن منانے کے پروگرام کے تحت 1-2 مئی کو دوروزہ کانفرنس منعقد کررہا ہے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنس کے کانفرنس ہال میں یہ پروگرام ہوگا۔ قومی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر ممتاز ہندوستانی شاعروں اور ان کی شاعری پر روشنی ڈالنے کے لیے شعبہ انگریزی کے طلبہ کے لیے ایک پری کانفرنس پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ ممتاز اسکالر پروفیسر ایس زیڈ ایچ عابدی (سربراہ، شعبہ السنہ، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھن ¶ اور سابق سربراہ، شعبہ انگریزی اور جدید یورپی زبانیں، لکھن ¶ یونیورسٹی) نے آن لائن طریقہ سے انڈین انگلش پوئٹری پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے انگریزی میں ہندوستانی تحریروں، خاص طور پر شاعری کی باریکیوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ پروفیسر عابدی نے ہندوستان میں نوآبادیاتی تحریروں سے لے کرمابعد نوآبادیاتی ادب اور ہندوستانی انگریزی کے تاریخی تسلسل اور ارتقاءپر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستانی شاعری میں ’ہندوستانیت‘ کو کلیدی عنصر قرار دیا۔ ہنری ڈیروزیو سے لے کر پروفیسر رانو انیال کی نظموں تک، انہوں نے تمام بڑے شاعروں اور ان کے شعری موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹیگور کو ایک حقیقی 'جدیدیت پسند' اور کملا داس کی نظموں کو 'ماضی سے پلٹنے' والا قرار دیا۔ انہوں نے ادبی اشاعتی ادارے رائٹرز ورکشاپ کی خوبیاں بھی بیان کیں، جسے مشہور ہندوستانی شاعر پی لال نے قائم کیا تھا۔ دو روزہ کانفرنس میں پروفیسر سکریتا پال کمار، دہلی یونیورسٹی،، پروفیسر رانو انیال پنت، لکھن ¶ یونیورسٹی، پروفیسر امینہ قاضی انصاری، جامعہ ملیہ اسلامیہ، انگریزی اور تمل کے نامور شاعر وناویل کے روی وغیرہ کے خطبات ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر سمیع رفیق کی تالیف ”فروزاں “ کا اے ایم یو وائس چانسلر اجراءکریں گے۔ یہ معین احسن جذبی کی اردو نظموں کا مجموعہ ہے۔ کنوینر اور شریک کنوینر پروفیسر منیرہ ٹی اور ڈاکٹر محمد ثاقب ابرار ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسر روبینہ اقبال اور ڈاکٹر منیر اے کوزیاں شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز اور صدر شعبہ اور آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر محمد عاصم صدیقی کی رہنمائی میں اس پورے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ باہر کے شرکاءکے لیے آرگنائزنگ ٹیم نے کیمپس میں ہیریٹیج واک کا بھی انتظام کیا ہے۔
جدید تر اس سے پرانی