بی جے پی کے مسلم امیدوار کا دعوی, بی جے پی کا مسلمانوں کے تئیں بدل رہا نظریہ

بارہ بنکی۔ ضلع کے زیدپور بلدیاتی حلقے سے بھارتی جنتا پارٹی نے رقیہ بانو کو چیئرمین عہدے کا امیدوار بنایا ہے. ضلع کی وہ واحد مسلم امیدوار ہیں. امیدوار اور بی جے پی کا دعوی ہے کہ مسلمانوں کا اور بی جے پی کا رخ ایک دوسرے کے تئیں تبدیل ہو رہا ہے. بارہ بنکی میں پرچہ نامزدگی سے قبل اردو رومن سے خاص گفتگو کرتے ہوئے رقیہ بانو کے شوہر عمیر انصاری نے بتایا کہ پارٹی نے جو ان پر اعتماد جتایا ہے اس پر وہ کھرے اتریں گے. انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی تمام اسکیمات میں مسلمانوں کو برابر کا فائدہ ہوا ہے اس کی وجہ سے مسلمانوں کا رخ بھی کے پی کے تئیں بدل گیا ہے۔ بی جے پی کی تان مورچہ کے جنرل سیکریٹری رام بابو دیودی نے بتایا کہ پارٹی نے جو بلدیاتی انتخابات میں مسلمانوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے پارٹی کو کافی فائدہ ہو گا اور اگر بلدیاتی انتخابات میں نتائج مثبت رہے تو آگے ایم این اے اور ایم پی کے انتخابات میں بھی مسلمان کو امیدوار بنایا جائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی