انہدام جنت البقیع کے خلاف سخت احتجاج کریں :

انہدام جنت البقیع کے خلاف سخت احتجاج کریں : مولانا سیف عبا س لکھنؤ 28؍اپریل 2023 مدرسہ ابوطالبؑ دوبگاہردوئی روڈ کے قریب مسجد ابوطالبؑ میں آج نمازِ جمعہ کے بعد انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پرحضرت فاطمہ زہراؑ چار ائمہؑ کے روضے تعمیر نو کے لیے زبردست احتجا ج کیاگیا ۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سید سیف عبا س کہاکہ انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میںہر سطح سےاحتجاج کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ مولاناسید سیف عباس نے کہا کہ ائمہ جماعت کی تعدادکافی ہے ۔اس لیے ہر امام جماعت کے پیچھے کئی کھڑے ہونے والے سیکٹروں لوگوں کو ضروریات دین ، حالات حاضرہ اور پیچیدہ مسائل کا تصفیہ ،مسائل شرعیہ اور تعلیم آل محمد ؐاور انہدام جنت البقیع کے سلسلہ ہر سال پرزور انداز اور پرزور الفاظ میں احتجاجی جلسہ سے عوام کوبا خبر کریں
۔ مولانا سیف عباس نے آخر میں کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان حضرت پیغمبر اسلام ﷺاور ان کی آل سے محبت کرتے ہیں ۔ لہٰذا ہر مسلمان کو رسولﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہراؐکے روضہ کی تعمیر نو کی کوشش کو اپنا فریضہ سمجھنا چاہئے اور آل سعود کے اسلام مخالف عمل کو بے نقاب کرنا چاہئے اور اقوام متحدہ کو میمو رنڈم بھیج کر تعمیر نو کی گزارش کی گئی۔مولانا کا ظم مہدی واحدی نے جمعہ کے خطبہ میں انہدام جنت البقیع کے موقع پر پر زور الفاظ میں احتجاج کیا ۔ پروگرام میں مولانا اعجاز مہدی ، مولانا مصطفیٰ علی خاں ، مولانا انتظام حیدر ، مولانا افضال حسین ، مولانا سہیل عباس ، محمد مشرقین ، مولانا قمر الحسن ، مولانا مرزا واحد حسین ، مولاناتصور حسین وغیرہ موجود تھے ۔
جدید تر اس سے پرانی