آم کے ساتھ اب باسنگ کے لئے بھی جانا جائے گا ملیح آباد

ملیح آباد علاقہ سےنکلیں گی بہترین خواتین باکسر ، ملک و دنیا میں ریاست کا وقاربڑھائیں گی لکھنؤ: آم کے لیے مشہور لکھنؤ کا ملیح آباد علاقہ جلد ہی خواتین باکسروں کے لیے بھی جانا جائے گا۔ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری، کھیل اورنوجوان بہبود ڈاکٹر نونیت سہگل نے آج ملیح آباد میں ہیومن یونٹی موومنٹ (ہم) اوریو ٹی آئی آئی ٹی ایس ایل کے تعاون سے قائم کی گئی جوش باکسنگ اکادمی عوام کو معنون کیا۔ اس اکادمی میں دیہی لڑکیوں کو مفت تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہگل نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس طرح کی سہولیات کی دستیابی سے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں باصلاحیت کھلاڑی ابھریں گے اور ملک اور دنیا میں ریاست کا وقارمیںا ضافہ ہو گا۔ لڑکیوں کو باکسنگ میں آگے لانے میں اکادمی اہم کردار ادا کرے گی۔ پہلے یہاں کے باغات میں لڑکیاں پریکٹس کرتی تھیں، اب سی ایس آر فنڈ سے لڑکیوں کے لیے باکسنگ رنگ اورایکیو منٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکسر کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے اس اکادمی میں ایک ملٹی پرپز ہال تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایکلویہ اسپورٹس فنڈ کے تحت لڑکیوں کو اعلیٰ سطح کی تربیت دینے کے لیے کوچ بھی دستیاب
کرائے جائیں گے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں 30 ہزار کھیل کے میدانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہیں منریگا کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں 122 اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ریاست کے ہر بلاک میں ایک منی اسٹیڈیم قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جو بھی مدد کی جائے گی۔
جدید تر اس سے پرانی