عازمین حج کے لئے یہ خبر ہے اہم

منتخب عازمین حج کمیٹی آ ف انڈیا کی ویب سائٹ پر ضروری دستاویز اپلوڈ کریں لکھنؤ: یکم مئی 2023 اتر پر دیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ؍ایگزیکٹو افسرجناب ایس پی تیواری نے اطلاع دی ہے کہ حج -2023کے لیے جن عازمین حج نے اپنامیڈیکل فٹنس سر ٹیفیکٹ ، کووڈ-19ویکسی نیشن سر ٹیفیکٹ پے -ان -سلپ ، درخواست فارم و حلف نامہ جمع نہیں کیا ہے وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inپر لاگ ان کر کے مذکورہ بالادستاویز فوراً اپلوڈ کر اپڈٹ کر دیں ۔ جناب تیواری نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ مقررہ فارمیٹ پر سرکاری ایلوپیتھک ڈاکٹر کے ذریعہ جاری میڈیکل فٹنس سر ٹیفیکٹ و کو وڈ -19ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ سفر حج کے لیے ویزہ لگانے کے لیے ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی