مدرسہ بورڈ کے امتحانات کا آغاز, بورڈ کے چئیرمین نے کیا معائینہ

بارہ بنکی۔ اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے عربی فارسی مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام سال 2023 کے لیے منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل کے امتحانات کے مراکز کا معائنہ کیا اور امتحان کی پاکیزگی کی حقیقت سے رو بہ رو ہوئے۔ بتادیں کہ ضلع میں کل 11 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں کل 3429 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔ اپنے معائنہ کے دوران چیئرمین نے سب سے پہلے بارہ بنکی کے بیگم گنج میں واقع مدرسہ ارم کانونٹ کا معائنہ کیا۔ چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید وہاں کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے زید پور کے مدرسہ عارفیہ اور مدرسہ نورالعلوم نسوان کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی مشاہدہ کیا اور بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر مراکز کے منتظم کو ہدایت کی کہ طلباء کے لیے بجلی کے پنکھے وغیرہ کا اضافی انتظام کیا جائے اور ہر شفٹ کے امتحان کے اختتام کے بعد کلاس رومز کی صفائی کی جائے۔
ڈاکٹر جاوید امتحان کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ عربی فارسی مدرسہ بورڈ مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پوری ریاست میں امتحان صاف اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مدرسہ بورڈ میں مزید معیاری تبدیلیاں دیکھی جائیں گی۔
جدید تر اس سے پرانی