عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ۔

288 عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے حج 2023 کے لیے بحفاظت روانہ ۔ عازمین حج کی بسوں کو حج ہاؤس سے وزیر مملکت جناب دانش آزاد انصاری اور چیئرمین ریاستی حج کمیٹی جناب محسن رضا نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا لکھنؤ: حج 2023 کے لیے 288 عازمین حج کاپہلاقافلہ بحفاظت آج 21. مئی2023 کو اپنے مقررہ وقت سے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگیا ۔ مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس، سروجنی نگر، لکھنؤ سے عازمیں حج کو روانہ کرنے کے لیے، بطور مہمان خصوصی امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور حکومت اترپردیش کی جانب سے جناب دانش آزاد انصاری۔ اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور حج اور چیئرمین یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محسن رضا، ایم ایل اے محترمہ جیا دیوی اور یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، ڈائریکٹر جے۔ ریما آئی اے ایس اور ڈائریکٹریٹ اقلیتی بہبود یوپی کے دیگر افسران اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے، ان سے وہ ملک اور ریاستی حکومت اور حج خدمت میںلگے لوگوں نیز ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کے ساتھ عازمین کی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر ہوائی اڈے کے لیے روانہ کیا۔ ہوائی اڈے پر مسافروں کی پرواز کا افتتاح لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ جناب سوریہ پال گنگوار نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر جناب دانش آزاد انصاری نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نےعازمین حج سےاپیل کی کہ وہ حج کی عبادت کے دوران وہ اپنی دعاؤں میں ملک کی ترقی، امن و خوشحالی بنائے رکھنی کی بھی دعا کریں۔ انہوںنے کہاکہ ری
استی حکومت اقلیتوں کی فلاح کے لیے پرعزم ہے اور عازمین حج کی تمام سہولیات کا پور ا خیال رکھا جارہا ہے۔ اس موقع پر ائیرپورٹ پر سعودی حکومت اور سعودی ایئرلائنز کے حکام، ایئرپورٹ اتھارٹی، کسٹم امیگریشن اور حج کمیٹی کے حکام نے ایئرپورٹ پر پھول دے کر زائرین کو الوداع کیا۔ آج کی فلائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ حج 2023 کے لیے مدینہ منورہ پہنچنے والی یہ دنیا بھر سے پہلی حج پرواز ہے جس کے مسافروں کا استقبال سعودی عرب کے ولی عہد اور وزارت شہری ہوا بازی، وزارت حج اور حج سے متعلق تمام محکموں کے حکام کے ذریعہ کیا جائے گا۔ پہلی فلائٹ نمبر ایس وی 3891 میں 288 عازمین حج جن میں 149 مرد اور 139 خواتین شامل ہیں۔ اس فلائٹ میں سب سے زیادہ 150 عازمین لکھنؤ سے گئے اور 94 عازمین بارہ بنکی سے گئے۔ اس کے علاوہ اس پرواز سے ہائی کورٹ کے معزز جج جناب عبدالمعین اپنے اہل خانہ اور ویمن پرسنل لا بورڈ کی چیئرپرسن محترمہ شائستہ عنبر اپنے بیٹے کے ساتھ روانہ ہوئیں۔ دوسری پرواز نمبر ایس وی 3895 سے 282 عازمین حج میں سے 151 مرد اور 131 خواتین شامل ہیں۔ اس پرواز میں سب سے زیادہ عازمین حج بارہ بنکی ضلع سے 85، ضلع رائے بریلی سے 61، لکھنؤ سے 49 اور اناؤ سے 46 ہیں۔ آنے والی فلائٹ کے عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے کے بعد اپنے ویز ہ کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہ اطلاع آج یہاں اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری و ایکزیکٹوافسر جناب ایس پی تیواری نے دی۔ .............

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی