پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں ٹی یو ڈبلیو جے ایف اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے پوسٹر کا اجرا
حیدرآباد، 16 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریش( ٹی یو ڈبلیو جے ایف ) کے ایک وفد نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے پیر کی شام ملاقات کی۔ فیڈریش کی جانب سے اردو صحافیوں کے لیے ایک روزہ قومی کانفرنس 28 مئی اتوار کو خواجہ منشن فنکشن ہال، مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں منعقد کی جاری ہے۔ وفد نے وائس چانسلر کو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پروفیسر عین الحسن نے قومی کانفرنس کے پوسٹر کا اجراءانجام دیا۔ وفد میں حبیب علی الجیلانی، کنوینر کانفرنس، سید غوث محی الدین، جنرل سکریٹری، ایم اے قادر فیصل، سید عظمت علی شاہ، نائب صدور اور محمد زبیر شامل تھے۔
سید غوث محی الدین کے مطابق اس قومی کانفرنس میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے اردو صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرنے کی توقع ہے۔ ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ اردو صحافیوں کو کانفرنس میں شرکت کے لیے 25 مئی سے پہلے آن لائن گوگل فارم https://forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9 پر کرنا ہوگا۔ قومی کانفرنس میں شرکت اور رجسٹریشن سے متعلق مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9666306933, 9885157378, 9985937610پر ربط کیا جا سکتا ہے۔