ماسٹر طارق کی اہلیہ کو حاصل ہوئی کانگریس کی حمایت

بارہ بنکی۔۔۔۔کانگریس پارٹی بنکی نگر پنچایت کے بلدیاتی انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے آزاد امیدوار ماسٹر طارق احمد کی اہلیہ محترمہ حمیرا خاتون کی حمایت کرے گی۔ مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سرجو شرما نے کہا کہ یہ فیصلہ ایم پی ڈاکٹر پی ایل پونیا، کانگریس صدر محسن، سابق لوک سبھا امیدوار تنوج پونیا، نگر پنچایت بنکی کے سینئر کانگریسیوں اور کانگریسیوں کے ساتھ وسیع بحث کے بعد لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں نگر پنچایت بنکی سے کانگریس پارٹی کا کوئی با اختیار امیدوار نہیں تھا، جس کی وجہ سے کانگریسی پریشان تھے، آزاد امیدوار محترمہ کے شوہر ماسٹر طارق نے تحریری درخواست دی تھی۔ جس پر وسیع بحث کے بعد محترمہ حمیرا خاتون کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کانگریس صدر محمد محسن نے نگر پنچایت بنکی کے تحت آنے والے کانگریسیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 11 مئی کو ہونے والے نگر پنچایت بنکی انتخابات میں آزاد امیدوار کو اپنی حمایت دیں۔ اور حمیرہ خاتون کے پہیہ کے نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی