سی ایم نے کارگل کے شہدوں کو پیش کی خراج عقیدت

کارگل شہید اسمرتی واٹیکا میں کارگل وجے دیوس پروگرام کا انعقاد وزیراعلیٰ نے شہداء کے مجسموں پر پھل چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا -لکھنؤ :۲۶ جولائی ۲۰۲۳ء؁ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کارگل کی جنگ دشوارکن حالات میں لڑی گئی تھی۔ یہ جنگ مئی 1999 میں شروع ہوئی اور آخر کار ہندوستانی سرزمین سے درانداز پاکستانی فوجیوں کو نکال باہر کرنے میں کامیابی ملی۔ پوری دنیا کو عالمی سطح پر ہندوستان کی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا تھا۔ اس دن کا باقاعدہ اعلان کرگل وجے دیوس کے طور پر کیا گیا۔ کارگل جنگ کے دوران، اس سے پہلے کی تمام جنگیں اور اس کے بعد بھی، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہندوستان کے بہادر فرزندوں نے مادر وطن کے تئیں اپنے فرائض کے ساتھ ملک کی مسلسل خدمت کی۔ آج کارگل وجے دیوس کے موقع پر پورا ملک ہندوستان کے عظیم بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں کرگل شہید اسمرتی واٹیکا میں کارگل وجے دیوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ کارگل وجے دیوس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان میں ہر فرد کو تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ ملک میں دہشت گردی، نسل پرستی یا کسی بھی قسم کی دراندازی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے ہر طبقے کو شہری سہولیات اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے مادر ہند کے جوانوں؍فوجیوں کی بیش قیمتی قربانی ہم سب کے لیے ناقابل فراموش ہے اور پورے ملک کے لیے قابل تعریف ہے۔ شہداء کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، ریاستی حکومت نے گزشتہ 6 سال سے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی ہے،کنبہ کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت کا موقع اور کسی سڑک یا ادارے کا نام شہید کے نام پر رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ملک کے پہلے سینک اسکول کا نام کیپٹن منوج کمار پانڈے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اگر ہم سب اپنے شہری فرائض کو نبھاتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں کام کریں تو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سال 2047 میں ہندوستان دنیا کی ایک بڑی طاقت کے طور پر مستحکم ہوگا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کارگل شہید واٹیکا میں شہیدوں کے مجسموں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں کارگل جنگ میں شہید ہونے والے لکھنؤ کے کیپٹن منوج کمار پانڈے، کیپٹن آدتیہ مشرا، میجر رتیش شرما، لانس نائک کیولآنند دویدی اور لانس نائک سنیل جنگ کے اہل خانہ کو یادگاری نشانات اور شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مالیات جناب سریش کمار کھنہ نے کہا کہ کارگل جنگ میں ہمارے بہادر فوجیوںنے ہمت کے ساتھ ہر صورتحال کا مقابلہ کیا اور پاکستانی فوجیوں کو کھدیڑدیا۔ اس دن ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے فرض کا احساس کرتے ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شہداء کے جذبات کا مکمل احترام کرتے ہوئے ملک اور ریاست کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم سب ان کی شخصیت، کام اور روزمرہ کے معمولات کی تقلید کر کے ملک و ریاست کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں۔ شہری ترقیات کے وزیر جناب اے کے شرما نے کہا کہ وزیر اعظم اکثر کہتے ہیں کہ ہمیں ملک کے لیے مرنا نصیب نہیں ہوا، لیکن ہمیں جینے اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی سعادت ضرور مل رہی ہے۔ ملک کے لیے جانوں کو قربان کرنے والے شہداء کے دلوں کی خواہشات کا ہم سب کو اندازہ ہونا چاہیے۔ ہمارے فوجی اپنی جانیں قربان کرتے ہیں تاکہ ہم سب آزاد فضا میں رہ سکیں۔ اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جذبہ حب الوطنی کو برقرار رکھیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی