ڈاکٹر شکنتلا مشرا یونورسٹی کے 8 طلبہ کی بڑی کامیابی

ڈاکٹر شکنتلا مشرا قومی بازآبادکاری یونیورسٹی، لکھنؤ کے 08 طلباء کی کیمپس پلیسمنٹ لکھنؤ:ڈاکٹر شکنتلا مشرا قومی بازآبادکاری یونیورسٹی لکھنؤ کے تحت چلنے والے مصنوعی اعضاء اوربازآبادکاری مرکز کے ورکشاپ مینیجر ڈاکٹر رنجیت کمار نے بتایا کہ بی پی او کورس کے کل 08 طلباء کو مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو)، کانپور میں تربیت دی گئی ہے۔ پلیسمنٹ "پی اینڈ او افسر" کی پوسٹ پر کی گئی ہے۔ مذکورہ 08 طلباء میں سے 03 طلباء کو 4.20 لاکھ روپئے کے سالانہ پیکیج پر اور باقی 05 طلباء کو 3.00 لاکھ روپئے کے سالانہ پیکیج پر رکھا گیا ہے۔ 1. ابھیشیک کمار آنند 2. نریندر کمار 3. موہت کمار ورما 4. دھنیکا سنگھ 5. پونیت دھر دوبے 6. آدرش سنگھ 7. امر بہادر 8. دیپک کمار منڈل یونیورسٹی کنبے کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر رانا کرشنا پال سنگھ، رجسٹرار روہت سنگھ اور مصنوعی اعضاء اوربازآبادکاری مرکز کے ورکشاپ مینیجر ڈاکٹر رنجیت کمار نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی