مانو میں مولانا آزاد پر دو روزہ پروگرام
توسیعی لیکچر اور مصنف سے ملاقات
حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مولانا آزاد چیئر اور شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے ”مولانا ابوالکلام آزاد“ پر دو روزہ پروگرام کا 17 اور 18 اگست کو اہتمام کیا جارہا
ہے۔
پروفیسر احتشام احمد خان، ایم سی جے و کنوینر کے بموجب افتتاحی اجلاس کل 11 بجے دن سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر سید عرفان حبیب، سابق مولانا آزاد چیئر، این یو ای پی اے، نئی دہلی، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر شاﺅنا راڈریگس، ارلی کیریئر فیلو، کولمبیا یونیورسٹی، امریکہ ؛ پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، مانو؛ پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔
پروفیسر امتیاز حسنین ، چیئر پروفیسر، مولانا آزاد کے بموجب پروگرام کے حصے کے طور پر کل ہی توسیعی لیکچر کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عرفان حبیب ”مولانا آزاد: ایک مشترک اور تکثیری ہندوستان کے لیے جدو جہد سے پُر زندگی“ اور ڈاکٹر شاﺅنا روڈریگس ”آزاد کی سامراج مخالفت: ایک گہرے متنوع ہندوستان میں مذہبی پیشرفت اور عزتِ نفس کے لیے جدو جہد“ کے زیر عنوان بالترتیب 12:30 بجے اور 3:30 بجے دن لیکچرس دیں گے۔
18 اگست کو 9:30 بجے صبح سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں ”مصنف سے ملاقات“ پروگرام منعقد ہوگا۔ پروفیسر عرفان حبیب کی کتاب ”مولانا آزاد:
اے لائف“ پر مباحث ہوں گے۔