فرزانہ میموریل ٹرسٹ کی ایک اور منفرد پہل

بارہ بنکی۔ ضلع میں سماجی اور ملی کاموں میں مسلسل متحرک رہنے والی سماجی تنظیم فرزانہ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا اعزاز کیا گیا. تنظیم کے بانی جناب ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کے ذریعے تمام طلبہ کو سند اور مختلف تحائف دے کر اعزاز کیا گیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی. اپ کو بتاتے ہیں گزشتہ کئی برسوں سے سماجی تنظیم فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ تمام کورٹس کے ہونہار طلبہ کا اعزاز کرتے ارہی ہے. اس سے پہلے سماجی تنظیم فرزانہ میموریل ٹرسٹ یو پی بورڈ سی بی ایس سی بورڈ اور ائی سی ایس سی بورڈ کے طلبہ کا بھی اعزاز کر چکی ہے. اپ کو بتا دیں کہ ای یو پی مدرسہ بورڈ میں ضلع سے قریب 40 طلبہ نے ٹاپ کیا ہے. ان تمام طلبہ کا اے ایچ عثمانی نے اپنے رہائش پر ایک تقریب کے دوران اعزاز کیا. تقریب میں شہر کے تمام معزز شخصیات نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سماج میں کچھ بہتر کرنے کی نصیحت دی.
اعزاز حاصل کرنے والے طلبہ بھی ڈاکٹر عثمانی کی اس محل سے کافی خوش نظر ائیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور طلبہ کو کچھ بہتر کرنے کی سیکھ ملے گی.

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی