وزیر اعلیٰ نے اجودھیا میں مہنت پرم ہنس رام چندر داس جی مہاراج کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی
رام جنم بھومی مندر کا معائنہ کرنے کے بعدمندر کےتعمیراتی کاموں کی پیش رفت کی جانکاری حاصل کی
وزیراعلیٰ نے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی
لکھنو۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ضلع اجودھیا کے دورے کے دوران مہنت پرم ہنس رام چندر داس جی مہاراج کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے رام جنم بھومی مندر کا معائنہ کیا اور مندر کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے رام جنم بھومی مندر میں بھگوان شری رام للا کا درشن اور پوجا کی۔
وزیر اعلیٰ نے سریو ہوٹل میں سینئرافسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اجودھیا میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سبھی تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دیپ اتسو کے پیش نظر تیاریاں کی جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اجودھیا آنے والے عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات ملیں۔
٭٭