مانو میں ترکی سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے

مانو میں ترکی سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءمیں تعلیمی سال 2023-24 سے ترکی زبان میں سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے بموجب اس جز وقتی (پارٹ ٹائم) کورس کے لیے10+2 یا کسی مسلمہ ادارے سے اس کے مماثل کورس کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ آن لائن پُر کردہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441928045 یا 9844963518 پر اوقات کار میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
جدید تر اس سے پرانی