اویسی کے گھر توڑ پھوڑ

دہلی میں بیرسٹراسد اویسی کی سرکاری قیامگاہ پر پتھراو نئی دہلی: بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی قومی دارالحکومت دہلی میں واقع قیامگاہ پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ صدرمجلس کی رہائش گاہ واقع اشوکا روڈ کے دروازے شیشے ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ پیر کو دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا گیا۔ سیکورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسدالدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی میں ان کے گھر پر ہر چند دنوں میں پتھراؤ کیا جاتا ہے اور کہا کہ اگر یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے ساتھ ہوا تو ردعمل ہوگا۔ اسد الدین اویسی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، "ایک طرف مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ایک ایم پی کے گھر پر پتھر برسائے جا رہے ہیں۔ میں چار بار ایم پی رہا ہوں، اور ہر چند دن پتھر میرے گھر پر پھینکے جاتے ہیں، ملک پر اس کا اثر اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا ہوتا تو ہم اس کا ردعمل دیکھتے۔
جدید تر اس سے پرانی