طلباء نے سرحد کی حفاظت کرنے والے تینوں فوجوں کے سربراہان کے ساتھ، صدر اور وزیر اعظم ہند کو، اس ڈی ایم انشومان سنگھ اور ڈپٹی رجسٹرار انیتا کماری کے ذریعے رکچھا سوتر بھیجا۔
*گورنر اور چیف منسٹر اتر پردیش کو بھیجا محبت بھرا خط*
ردولی ایودھیا ۔ ڈی ایس ایم لائنس پبلک اسکول، روضہ گاؤں کی طلباء نے اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر نہال رضا کی ہدایت پر، ردولی تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انشومان سنگھ و تحصیلدار وپن سریواستو اور ڈپٹی رجسٹرار انیتا کماری، پی سی ایس کے ذریعے، تینوں فوجوں کے سربراہان کے ساتھ، صدر جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر دامودر داس مودی، گورنر آنندی بین پٹیل اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ کو رکچھا سوتر بھیجا ہے۔
ایس ڈی ایم انشومان سنگھ نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور سرحد پر تعینات فوجیوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ جب اسکول کی طالبہ الفیہ شیخ نے ایس ڈی ایم سے کہا کہ آپ مجھ سے دوستی کریں گے تو ایس ڈی ایم انشو مان سنگھ بہت متاثر ہوئے اور تمام بچوں کو اپنا ذاتی نمبر دیا اور کہا کہ جب بھی آپ سب مجھے یاد کریں گے میں آپ کے سامنے ہوں گا۔ ڈپٹی رجسٹرار انیتا کماری نے بھی بچوں کے اس نیک کام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کے نرم دلوں میں اپنے ملک کے تئیں محبت اور لگن کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ تمام بچے اس ڈی ایم انشو مان سنگھ، پی سی ایس ڈپٹی رجسٹرار انیتا کماری اور نائب تحصیلدار انوپ سریواستو کو بھی راکھی باندھی اور اپنے تحفظ کا عہد کیا ۔اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر بھاونا مشرا نے اس نیک کام کے لیے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نیرج دویدی، وتسلا سنگھ ، ششانک مشرا اور شاہ عامر تبریز کا خصوصی تعاون تھا۔