طلباء کے لئے یہ خبر ہے خاص

مانو میں بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی کے داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن کے کورسس میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ حیدرآباد کیمپس میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی و انٹیریر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنو کیمپس میں بھی سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کے اشتراک سے اسکول برائے ٹیکنالوجی کے تحت فیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ عمومی ہدایات و اہلیت کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ G20 ممالک میں فلموں کی مشترکہ تیاری پر مانو میں لیکچر حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام معلوماتی لیکچر ”G20 ممالک میں فلموں کی مشترکہ تیاری کے امکانات“ کا 22 اگست کو پریویو تھیئٹر میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب وکرم جیت رائے، سابق صدر نشین، فلم فیلسیٹیشن آفس، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا، حکومت ہند لیکچر دیں گے۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی و پروگرام ڈائرکٹر کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ جناب عامر بدر، پروگرام کے کنوینر ہیں۔
محمد سعادت حسین کو تعلیم میں پی ایچ ڈی Md Saadat Hussain.jpg حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول برائے تعلیم و تربیت (کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، دربھنگہ) کے اسکالر محمد سعادت حسین ولد محمد صداقت حسین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ثانوی اسکول کے سماجی علوم اساتذہ کا ٹیکنالوجیکل پیڈاگوجیکل کانٹینٹ نالج اور سیلف ایفیکیسی۔ایک مطالعہ“ ڈاکٹر ظفر اقبال زیدی، اسسٹنٹ پروفیسر سی ٹی ای دربھنگہ، نگران اور ڈاکٹر صداقت علی خان، اسوسیئٹ پروفیسر سی ٹی ای بیدر، شریک نگران کے تحت مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 15جون کو منعقد ہوا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی