کہاں منایا گیا اینٹی ریکنگ ڈے

اسلامیہ میں ریگنگ مخالف ہفتہ منایاگیا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بارہ اگست سے اٹھارہ اگست دوہزارتیئس تک ریگنگ مخالف ہفتہ منایاگیا۔انڈیا عرب کلچر سینٹر نے ایم اے کے طلبا کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ریگنگ مخالف اشتہارات تیار کریں۔ان اشتہارات کو سینٹر کی لائبریری میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔مزید برآں ریگنگ مخالف ہفتہ کو فروغ دینے کی غرض سے سترہ اگست کو ایک مذاکرہ بھی رکھا گیا تھا جس کا مقصد طلبا اور فیکلٹی اراکین دونوں کو اس سلسلے میں منہمک رکھنا تھا۔ ریگنگ مخالف پروگراموں کے انعقا د کا مقصدطلبا کے درمیان ریگنگ کی لعنت کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر ناصر رضا کے استقبالیہ خطبے سے پروگرام کا افتتاح ہوا۔تمام طلبا کے لیے محفوظ اور معاون ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر انھوں نے زوردیا اور ریگنگ کی روک تھام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پروفیسر خان نے تمام طلبا کا حوصلہ بڑھایا کہ وہ اپنے سینئر ز کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ سینٹر اور اس کے کاموں سے متعلق اور زیادہ جان سکیں اور نئے طلبا اور سینئرز کے درمیان جو خلیج ہے اس کو بھی توڑنے میں یہ ماحول معاون ہو۔ انھوں نے کہاکہ ریگنگ روکنے کے لیے یونیورسٹی تما م طلبا کو سازگار اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔انھوں نے کہا کہ ریگنگ کے خلا ف یونیورسٹی کی سخت پالیسی ہے اور جو بھی اس میں ملوث پائے جائیں گے ان کے لیے سخت سزامقرر ہے۔پروگرام کے اختتام پر طلبا نے یونیورسٹی ریگنگ مخالف پالیسی کی حمایت کا عہد کیا۔
ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز نے بھی سترہ اگست دوہزار تیئس کو اینٹی ریگنگ ویک منایا۔ریگنگ کی روک تھام کے مقصد سے اور ریگنگ کی سزا سے متعلق سپریم کورٹ اور یوجی سی کے رہنما خطوط سے بھی طلبا کو واقف کرایا۔اس کے مطابق ڈی ٹی ایچ ایم نے اشتہار سازی مقابلہ،نعرہ لکھنے کا مقابلہ اور نکڑ ناٹک جیسے متعدد پروگرا م منعقد کیے۔صدر شعبہ پروفیسر سارہ حسین نے طلبا کو اس موقع پر خطاب کیا اور انھیں اس بات کے لیے ترغیب دی کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث ہونے کے بجائے تازہ واردان کیمپس کے لیے دوست ثابت ہوں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ نے بھی رینگنگ مخالف ہفتہ کے تحت اشتہار سازی اور نعرہ لکھنے کے مقابلے منعقد کیے۔طلبا نے ریگنگ مخالف سرگرمیوں سے متعلق جاذب نظر پوسٹر تیارکیے۔ کیمپس کو محفوظ اور سازگارجگہ بنانے کے تئیں جہاں طلبا آزادی اور عزت کے ساتھ تحصیل علم کرسکیں طلبا کی محنت اور ان کاوشوں میں ان کا جوش و جذبہ نظر آرہا تھا۔اشتہار سازی اور نعرہ کی تحریر کے لیے طلبا کو دو گھنٹے کا وقت دیاگیاتھا۔مقابلوں کی سب سے اہم بات صدر شعبہ پروفیسرنیلم سکھرامنی کا پیغام تھا جس نے یاددہانی کرائی کہ ہم جماعت ایک دوسرے کے حریف نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک دوسرے کے لیے تعاون کا ذریعہ اور وسیلہ ہوتے ہیں۔انھوں نے اپیل کی کہ ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں،افکار،تصورات اور تخلیقیت کی قدر اور ستائش کرنی چاہیے۔پروگرام کے اختتام پر انھوں نے اعلان کیاکہ سارے اشتہارات شعبہ کے نوٹس بورڈ پرچسپاں کیے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی