Y-20 سمٹ کا آغاز, سی ایم یوگی نے کہ دی بڑی بات

وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کھیل اور نوجوانوں امور نے وارانسی میں یوتھ-20 (Y-20) سمٹ کا افتتاح کیا اپنی ثقافتی تنوعہ میں یکجہتی کے باعث ہندوستان دنیا بھر کے شہریوں کی توجہ کا مرکز: وزیر اعلیٰ زمانہ قدیم سے مذہب اور روحانیت کا شہر ہونے کے علاوہ ہندوستان کو فلسفہ، تعلیم، ادب اور فن کی سرزمین بھی کہا جاتا تھا وزیراعظم نے G-20 کے کئی سمٹ کے انعقادات کاموقع اتر پردیش کو دیا ، اسی ضمن میں وارانسی میں یوتھ-20 کا اسپیشل سمٹ ہو رہا -لکھنؤ : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ضلع وارانسی کے ردراکش کنونشن سینٹر میں G-20 سمٹ کی سیریز میں منعقد یوتھ-20 (Y-20) سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقافتی تنوع میں اتحاد کی وجہ سے ہندوستان دنیا بھر کے شہریوں کے لیے کشش کا مرکز ہے۔ جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہوئے ہندوستان کی 140 کروڑ آبادی ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ ہندوستان کو دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی والے ملک کے طور پر بھی پیش کرتا ہے۔ ملک کے قدیم ترین روحانی شہر کاشی میں سب کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وارانسی بابا وشوناتھ کا مقدس مسکن ہے۔ قدیم زمانے سے مذہب اور روحانیت کا شہر ہونے کے علاوہ یہ قدیم شہر ہندوستان کے فلسفہ، تعلیم، ادب اور فن کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ریاستی عوام کی جانب سے ملک کے وزیر اعظم اور وارانسی کے مقبول رکن پارلیمنٹ جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے اتر پردیش کو کئی G-20 سمٹ کےانعقادات کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اسی ضمن میں وارانسی میں یوتھ-20 (Y-20) کی اسپیشل سمٹ کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وارانسی اتر پردیش کا اہم شہر ہے۔ اتر پردیش کی ثقافتی اور روحانی روایت، فن، موسیقی، تعلیم کے ایک بڑے شہر کے طور پر وارانسی نے ہندوستان کے دل کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ وارانسی ہمارے لیے ایک بڑا مذہبی مقام بھی ہے کیونکہ بھگوان بدھ نے اپنا پہلا خطبہ یہاں سارناتھ میں دیا تھا، جو آج بھی مقدس ہے اور دنیا کے بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیموگرافی، ڈیموکریسی اور ڈائیورسٹی کی تثلیث ہمیں منفرد بناتی ہے۔ قدیم ثقافت کی مضبوط بنیاد پر اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کرتے ہوئے، ہمارا ملک امرت کال کے پہلے سال میں G-20 کے اس باوقار تقریب کی صدارت کر رہا ہے۔ ہر ہندوستانی نہ صرف ان انعقادات کے لیے بیتاب ہے بلکہ عالمی پلیٹ فارم پر خود کو ایک ابھرتے ہوئے ہندوستان کے طور پر پیش کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ G-20 کی تھیم one earth one family one futureہے۔ یہ ہندوستان کے اس قدیم نظام کو پیش کرتا ہے، جس نے ہزاروں سال پہلے دنیا کو 'واسودھیو کٹمبکم کا پیغام دیا تھا۔ 'واسودھیو کٹمبکم کا مطلب ہے ایک ایسا نظام جو پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتا ہے۔ 'یہ میرا ہے، یہ تمہارا ہے، یہ تنگ نظر لوگوں کا خیال ہے۔ اعلا کردار والے لوگ پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دنیا کے کونے کونے سے آئے نوجوانوں سے کہا کہ زمانہ قدیم سے یوتھ پاور کی بات کی جاتی رہی ہے۔ بھگوان بدھا، آدی شنکراچاریہ، گرو گووند سنگھ، مہارانا پرتاپ، چھترپتی شیواجی، مہارانی لکشمی بائی، سبھاش چندر بوس، چندر شیکھر آزاد، ٹھاکر روشن سنگھ، بھگت سنگھ، رام پرساد بسمل، ونائک دامودر ساورکر، ویر ابھیمنیو،فرانس کے لوئیس بریل اور آئینسٹین کے ذریعہ نوجوانی کے دوران کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اٹل انوویشن مشن، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے تحت نوجوانوں کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے اتر پردیش حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیا۔ آج کے نوجوانوں کو کل کا معمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنارس میں یہ قیام آپ سب میں ایک نئی توانائی ڈالے گا۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے، کھیل اور نوجوانوں امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ کو ایک ڈائنامک وزیر اعلیٰ قرار دیا اور گزشتہ 09 سالوں میں وزیر اعظم کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے امرت کال کی بات کہی۔ بنارس کو زمانہ قدیم سے ثقافت، تجارت اور تہذیب کا شہر بتاتے ہوئے انہوں نے یہاں کے مندروں، گھرانوں اور گھاٹوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ موجودہ چیلنجز پر مضبوطی سے کام کریں تاکہ مستقبل کو سنوارا جا سکے۔ پروگرام کے پانچ ایجنڈوں کی طرف سب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مرکزی وزیر نے نیشنل سولر مشن، نیشنل ہیبی ٹیٹ مشن، گرین اینرجی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ کووڈ کی وبا کے دوران بڑے ممالک کی طرف سے ذمہ داریوں سے گریز کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان نے تمام لوگوں کو مدد فراہم کی، جس سے پوری دنیا کو اپنی مضبوطی کا احساس کرایا۔ پڑوسی ممالک کی مخالفت کے باوجود لیہہ- لداخ میں Y-20 کانفرنس کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نوجوان قوت ہمارے ہندوستان میں موجود ہے۔ سوامی وویکانند نے کہا تھا کہ :"ایک وِچار لو-اسے اپنا جیون بنالو"۔ اس کے بارے میں سوچو، اس کے خواب دیکھو، اس خیال کو جیو۔ اپنے دماغ، عضلات، اعصاب، اپنے جسم کے ہر حصے کو اس سوچ میں غرق کر دیں اور باقی تمام خیالات کو ایک طرف رکھ دیں۔ کامیاب ہونے کا یہی طریقہ ہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی کھیل اور نوجوان امور کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے شمع روشن کر کے یوتھ-20 (Y-20) سمٹ کا افتتاح کیا۔ معلوم ہو کہ G-20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 125 نمائندوں کے ذریعہ جن پانچ موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے وہ مستقبل کے کام ہیں: صنعت 4.0، اختراع، اور 21ویں صدی کے مہارت، امن قائم کرنا اور مفاہمت: جنگ سے پاک زمانہ کا آغاز ،تبدیلی اور تباہی کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا طریقہ بنانا، مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی اور صحت، فلاح و بہبود اور کھیل میں نوجوان: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا خیالات پر غور کرے گا۔ یہ کانفرنس موجودہ موضوعات پر عالمی تناظر فراہم کرے گی اور نوجوانوں کو نئے مواقع سے روشناس کرائے گی۔ اس کے علاوہ، خود اعتمادی اور عزت نفس بھی تعمیر کرے گا۔ اس سے ہندوستانی پالیسی سازوں کو بات چیت اور تجاویز دینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سے نوجوانوں کو مقامی مسائل کے بارے میں تخلیقی انداز میں سوچنے کی ترغیب ملے گی۔ جل شکتی کے وزیر جناب سواتنتر دیو سنگھ، محنت اور روزگار کے وزیر جناب انل راج بھر، شہری ترقی اور توانائی کے وزیر جناب اروند کمار شرما، اسٹامپ اور کورٹ فیس نیز رجسٹریشن کے وزیر مملکت جناب رویندر جیسوال اور وزیر کھیل اور نوجوان بہبود کے (آزاد چارج) جناب گریش چندر یادو کے ساتھ حکومت- انتظامیہ کے سینئر
افسران موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی