مشن مودی اقلیتی مورچہ کی میٹنگ منعقد،18ستمبر کووزیرعظم کے یوم پیدائش کومنانے فیصلہ
لکھنو:.مشن مودی اگین پی ایم اقلیتی مورچہ کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی ایک اہم میٹنگ ریاستی صدر عبدالحلیم کی صدارت میں ہوٹل پال پیراڈائز، نرہی حضرت گنج میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف اضلاع سے ضلع صدر اور عہداروں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تنظیم کو مضبوط بنانے پر چرچا ہوئی، جس میں ہر ضلع میں اقلیتوں کا ایک بڑا کنونشن منعقد کئے جانے کافیصلہ لیا گیا اور زیادہ سے زیادہ” مودی متر“ بنانے اور مودی حکومت کے کاموں کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ لیاگیا کہ یہ کنونشن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہر ضلع میں منعقد کیا جائے۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ 17 ستمبر سے 24 ستمبر کے درمیان لکھنو ¿ میں منائی جانی ہے، اس پر بھی کا خاکہ طے کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ضلع صدور کے اتفاق رائے سے 18ستمبرکووزیراعظم مودی کے یوم پیدائش کو مشن مودی اقلیتی مورچہ کے زیراہتمام منانے کافیصلہ لیاگیا۔اس دوران ریاستی صدر عبدالحلیم نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے، اس لیے ہمیں پوری طاقت کے ساتھ انتخابات کی تیاری کرنی ہوگی اور اس بار پھر مودی جی کو وزیراعظم بنانا ہے۔ریاستی جنرل سکریٹری سید محسن رضا (ارشد) نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور تمام اقلیتوں کی حقیقی بہبود بی جے پی حکومت میں بغیر کسی تفریق کے ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔
میٹنگ میں مرادآباد کے ضلع صدر رضی الحسن کے علاوہ گورکھپور کے صدر سجاءالدین، سنبھل سے اسلام نقوی، بجنور سے رجب علی، امروہہ سے ضیاالحق، رام پور سے جلیل احمد، مرادآباد سے نوشاد احمد نے شرکت کی۔ بستی آفاق احمد، بلرام پور اشتیاق احمد، کانپور مہتاب حسین، کانپور دیہات ساجد علی، جالون سے اشفاق احمد، الہ آباد اظہر الاسلام، جونپور سے بلال احمد، بلند شہر سے فیضل ٹھاکر ، ہاپوڑ سے ناظم علی، سیتا پور سے رئیس احمد، جناب عدنان احمد امبیڈکر نگر سے مہدی حسن اور ڈاکٹر نذیر عباس، دیگر اضلاع کے ضلعی صدور موجود تھے ۔اس دوران سبھی نے پورے جوش و خروش کے ساتھ عہد کیا کہ وہ اس بار بھی مودی کو وزیراعظم بنانے کے لئے بھرپورمحنت کریں گےاور ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے ۔(photo)