IAS بننا ہے, یہاں لیں مفت کوچنگ

ی۔ مانو میں سول سروسس امتحانات کی مفت کوچنگ حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، سول سروسس ایگزامنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای- آر سی اے) میں سول سروسس (پریلمنری) امتحان 2024 کی مفت کوچنگ ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4ستمبر ہے۔ ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈائرکٹر انچارج اکیڈیمی کے بموجب خواہشمند امیدوار جن کا تعلق اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین زمروں سے ہے https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSd9CI55q0gwGU1QYOwooSXeZGLbHNdZBFxvzcZPjdvmiqQq1Q/viewform?usp=sf_link پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ (صرف ملٹی پل چوائس) کا 17 ستمبر کو اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ 16 اکتوبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔ عمومی سوالات کے لیے موبائل نمبرات 6303582771/ 9441428108/ 8374627871 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی