حضرت فاطمہ زہرا(HAZARAT FATMA ZEHRA) ؑکا حجاب (HIJAB) خواتین کے لیے مشعل راہ:مولانا شبیہ الحسن

حضرت فاطمہ زہرا ؑکاحجاب خواتین کے لیے مشعل راہ:مولانا شبیہ الحسن لکھنؤ؍ حسینہ جنّت مآب سید تقیؒ میں دفتر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کے زیر اہتمام سہ روزہ مجالس کا سلسلہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے جاری ہے جسکی دوسری مجلس ٹھیک سات بجے شب منعقد ہوئی ۔ نظامت کے فرائض مولانا تصور حسین صاحب نے انجام دیا ۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدۂ شعراء کرام نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا مجلس کو عالیجناب مولانا شبیہ الحسن صاحب قبلہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا (HAZARAT FATMA ZEHRA) (HAZARAT FATMA ZEHRA) کی شخصیت اور انکی سیرت کے چند نکات بیان فرماتے ہو ئے کہا کہ اگر آپ نہ ہوتیں تو نہ اسلام کامیاب ہوتا اور نہ ہی مسلمانوں کو عزت نصیب ہوتی لہذا آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی وہ ہیں شہزادی ؐ کی عظمت سے دوسروں کو روشناس کرائیں۔ مولانا شبیہ الحسن نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کس درجہ بلند ہے؟ ان کے کمالات اور صلاحیتیں کیسی ہیں ؟ان کا علم کیسا ہے ؟ان کی قوت ارادی کس قدر ہے ؟ اور انکی خطابت و بلاغت کیسی ہے؟یہ تمام پہلو مو ضوع تحقیق ہیں انسان کو چاہئے ان مو ضوعات پر غور و فکر کرے ۔امام سجاد فرماتے ہیں : ایک نابینا شخص نے حضرت فاطمہ زہرؑاسے آپ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت مانگی آپ نے اپنے آپ کو اس کی نگاہوں سے پوشیدہ کرلیا ۔ پیغمبر اسلامﷺوہیں تشریف فرما تھے اور اس ماجرے کو دیکھ رہے تھے فرمایا : فاطمہ زہرا ؑتم نے کیوں اپنے آپ کواس سے چھپا لیا جب کہ وہ تم کو نہیں دیکھ رہا ہے ؟ حضرت فاطمہ زہراؑنے فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺٹھیک ہے وہ مجھے نہیں دیکھ رہا ہے لیکن میں تو اسے دیکھ رہی ہوں آج کے دور میں حضرت فاطمہ زہرا کا پر دہ خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ۔ پیغمبر خدا ﷺنے آپ کی تعریف کی اور فرمایا گواہی دیتا ہوں کہ تم میرے وجود کا ایک ٹکڑا ہو ۔مولاناآخر میں مصائب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا مجلس میں مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد مجلس نذر کا اہتمام کیا گیا ۔ کل یعنی17؍دسمبر 2023 کی مجلس کو عالیجناب مولانا سید افضال حسین صا حب خطاب فرمائیں گے۔
جدید تر اس سے پرانی