نیوزی لینڈ کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ ہانا-راوہیتی میپی-کلارک کی زبردست تقریر کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وہ
صرف 21 سال کی ہیں اور وہ نیوزی لینڈ میں اب تک کی سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ گزشتہ برس اکتوبر میں موجودہ نانیا مہوتا کو ہرا کر رکن پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئی تھیں، جو ملک کے سب سے سینئر اور معزز ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں۔