وزیر نے اجودھیا میں شری رام للا کی نوین وگرہ
کے پران پرتشٹھان تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لکھنؤ:
وزیر اعلیٰ اجودھیا میں شری رام للا نوین وگرہ کے پر ان پر تشٹھا ن تقریب کے ساتھ عام لوگوں کے جذباتی تعلق کو دیکھتے ہوئےوزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 22 جنوری کو ریاست کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس خاص موقع کو 'قومی تہوار قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں 22 جنوری کو شراب کی دکانیں بند رکھی جائیں۔
وزیر اعلیٰ آج کمشنر آڈیٹوریم، اجودھیا میں شری رام للا کے نوین وگرہ کے پران پر تشٹھان کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس سے پہلے ضلع پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔ اس کے بعد انہوں نے شری رام للا اور شری ہنومان گڑھی مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ انہوں نے مندر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقائی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے شری رام جنم بھومی تیرتھ علاقائی کمپلیکس اور امانی گنج جالکل کمپلیکس میں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائے جانے والے آئی ٹی ایم ایس سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہنومان غوفہ کے قریب زیر تعمیر ٹینٹ سٹی کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے مکر سنکرانتی کے بعد شروع ہونے والی پران پرتشٹھان رسومات کے بارے میں جانکاری لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کو تقریب کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات میں ہر طرح کا ضروری تعاون فراہم کریں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ شری رام للا پران پرتشٹھان تقریب سے متعلق کام 15 جنوری تک مکمل کر لیے جائیں۔ تقریب میں آنے والے معززین کو اجودھیا میں بہتر مہمان نوازی ملنی چاہیے۔ ہر وی وی آئی پی کی آرام گاہ کا پہلے سے انتخاب کیا جانا چاہیے۔ موسم پر منحصر ہے، یہ ممکن ہے کہ کچھ مہمان ایک یا دو دن پہلے پہنچ جائیں۔ ایسے میں ان کے قیام کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹینٹ سٹی کا انتظام اچھا ہے۔ صفائی کا خیال رکھیں۔ یہاں رہنے والوں کو گرم پانی پینا چاہیے۔ ٹینٹ سٹی میں اناج کی دستیابی ہونی چاہیے۔ اس کے لیے محکمہ خوراک اور لاجسٹکس اور منڈی پریشد کی جانب سے ضروری انتظامات کیے جائیں۔ رات کی پناہ گاہوں کو مزید منظم کریں۔ کئی جگہوں پر ان کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ رات کو آرام کرنے والا ایک شخص بھی سردی سے محفوظ رہے۔ اس کے لیے ریلیف کمشنر کی سطح پر ضروری انتظامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ اجودھیا آنے والے ہیں۔ یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے رویے سے ریاست کی شبیہ متاثر ہوگی۔ ایسی صورت حال میں ان کی کونسلنگ کی جائے۔ مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔ شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ اجودھیادھام آنے والے عقیدت مندوں؍سیاحوں کو نئی، روحانی اور عظیم الشان اجودھیا کی شان سے متعارف کرانے کے لیے تربیت یافتہ ٹورسٹ گائیڈز تعینات کریں۔ اس میں مقامیت کو ترجیح دیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن اہلکاروں کو 22 جنوری کو پران پرتشٹھان تقریب میں ڈیوٹی پر لگایا جا رہا ہے ان کے متعلقہ محکمے اپنے اہلکاروں کی رہائش وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس میں سنگل یوز پلاسٹک فری اجودھیا مہم کے تحت سنگل یوز پلاسٹک کے متبادل سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے اتراکھنڈ کے رام لیلا کلاکارس کے ذریعہ منعقدہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔