مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالے سے ایکشن پلان بنا کرضروری کارروائی کی جائے
مدارس کے بچوں کو جدید تعلیم دینے میں اساتذہ کا اہم کردار:دھرم پال سنگھ
لکھنؤ: 03 جنوری 2024
اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور اتر پردیش کے محکمہ حج کے کابینی وزیر جناب دھرم پال سنگھ نے آج ودھان بھون میں واقع اپنے دفتر کے کمرے میں مدارس میں کام کرنے والے اساتذہ کی جدید کاری/اعزازیہ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو جدید تعلیم فراہم کرنے میں مدارس کے اساتذہ کا اہم کردار ہے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے قواعد کے مطابق ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالے سے ایکشن پلان تیار کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
جناب سنگھ نے مدرسہ کے اساتذہ کو بقایا اعزازیہ کی ادائیگی کی صورتحال، اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات اور مدرسہ کے اساتذہ سے متعلق مسائل کے بارے میں ضروری ہدایت دیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ کی ادائیگی کے سلسلے میں تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے کام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ امتحان کے تمام کام کو منظم اور منصوبہ بند طریقے سے مکمل کیا جائے اور سفرحج 2024 کے لیے درخواست کی تشہیر کی جائے۔
وزیراقلیتی بہبودنے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت اقلیتی طبقے کے طلباء کو ہر سطح پر کمپیوٹر، سائنس اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے اور اقلیتی طبقے کی ہمہ جہت ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔
میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو کمپیوٹر اور جدید تعلیم کے لیے ترغیب دے رہی ہے اور اس میں مدرسہ کے اساتذہ کا اہم رول ہے۔ لہٰذا محکمہ کی جانب سے اعزازیہ کی ادائیگی اور دیگر مسائل پر سنجیدگی اور حساسیت سے غور کرنے کے بعد ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ تاکہ مدرسہ کے اساتذہ کے حوصلے بلند رہیں اور وہ مدارس کے طلباء کو جدید تعلیم فراہم کرنے میں اپنا تعاون جاری رکھ سکیں۔
میٹنگ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ مونیکا ایس۔ گرگ نے وزیر کو مدرسہ کے اساتذہ اور کمپیوٹر آپریٹروں کو اعزازیہ کی ادائیگی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور وزیر کو یقین دلایا کہ ان کے رہنما ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
میٹنگ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اسپیشل سکریٹری جناب آر پی۔ ومل، ڈائریکٹر محترمہ جے۔ ریبھا سکریٹری/ ایگزیکٹیوافسر، اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی، جناب ایس پی تیواری، مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار، ڈاکٹر پرینکا اوستھی اور حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔