الیانا ڈی کروز کی آنے والی فلم ’تیرا کیا ہوگا لولی‘ کا ٹریلر رلیز ہو گیا ہے۔ فلم میں الیانا کے ساتھ رندیپ ہڈا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز الیانا ڈی کروز کے کردار سے ہوتا ہے، جس کی تصویر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے گورا کیا جا رہا ہے۔ فلم میں الیانا کے کردار کا نام لولی ہے لیکن حقیقت میں اس کا رنگ سیاہ ہے۔ اس سے ان کا رشتہ نہیں ہوتا لیکن ان کا جہیز چوری ہو جاتا ہے۔