طلباء کی شخصیت سازی اور بہترین مستقبل کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کا کردار اہم: سید اطہر نبی

ممتاز پی جی کالج میں سالانہ تقریب و تقسیم انعامات کا انعقاد مینیجر ایڈوکیٹ سید اطہر نبی کے بدست کالج کے سالانہ تقریب میں انعامات کی تقسیم لکھنؤ۹۲/فروری: ممتاز پی جی کالج میں سال بھر بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء وطالبات کو مختلف زمرے میں سرفراز کیا گیا۔ کالج کی آرٹس، کامرس اور سائنس فیکلٹی سے بیسٹ اسٹوڈنٹ کا خطاب پانے والے طلباء کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ اسی کے ساتھ کالج میں سال بھر میں ہونے والی مختلف ثقافتی سرگرمیوں،قمریاب جیلانی انٹرکالجیٹ کمپٹیشن میں شرکت کرنے والے ممتاز پی جی و دیگر کالجوں کے طلباء وطالبات اور فاتح ٹیم کو کالج کے مینیجر ایڈوکیٹ سید اطہر نبی کے بدست انعامات اور سرٹیفیکٹ دے کران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ان ثقافتی پروگراموں میں ڈبیٹ کمپٹیشن، بیت بازی،رنگولی، کولاج، کوئز کمپٹیشن جیسے اہم مقابلہ جاتی پروگرام بھی شامل ہیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ممتاز پی جی کالج کے منیجر سید اطہر نبی ایڈوکیٹ نے کہا کہ طلباء وطالبات کی زندگی میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔ طلباء کی شخصیت سازی اور انہیں فعال ومتحرک بنانے میں غیر نصابی تعلیمات و تربیت اورثقافتی سرگرمیاں اپنا منفرد کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ سرگرمیاں ایک طالب علم کو اس کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہیں اور انہیں معاشرتی طور پرتوانائی عطا کرتی ہیں۔انہوں خصوصی طور پر کالج کے مختلف مقابلہ جات پروگرام میں کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء وطالبات کی حصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر شیبا صدیقی نے سبھی مہمانان کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ لٹریری سوسائٹی اور سائنس، کامرس اور آرٹس فیکلٹی کے صدور کے ذریعہ ان فیکلٹیز میں سال بھر میں منعقد مختلف النوع پروگرام کی مختصر رپورٹ پیش کی گئی۔اس سالانہ تقریب میں طلباء اعجازالرحمن اور محمد شارق رضا کو ممتاز پی جی کالج کے سابق پراکٹر ڈاکٹر ایس پی ترپاٹھی،سابق پرنسپل صاحبان ڈاکٹر عتیق احمد فاروقی و ڈاکٹر عبدالرحیم کے بدست گلشن آرا میموریل بیسٹ این ایس ایس رضاکارایوارڈ دیا گیا۔
این ایس ایس بیسٹ والنٹئیرکے لیے اس اعزاز کی شروعات اسی سال سے ممتازپی جی کالج میں کی گئی ہے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اس سالانہ تقریب کی کامیابی پر ثقافتی پروگرام کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر ناہید فیاض قدوائی سمیت لٹریری سوسائٹی کی کنوینرشعبہئ سماجیات کی استاد ڈاکٹر شیبا صدیقی اورمعاون کنوینر ڈاکٹر عامر حسین صدیقی و ڈاکٹر لیاقت علی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور معزز حاضرین اور پراگرام کی انتظامیہ کمیٹی کے سبھی ساتھی اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت بی۔اے سال دوم کے طالب علم اعجاز الرحمٰن نے کی۔اس موقع پر ممتاز پی جی کالج کی انتظامیہ کمیٹی کے سینئر ارکان ایڈوکیٹ حمید اقبال، ڈاکٹر عمار انیس نگرامی اورجناب حسن کاظمی کے ساتھ لوآکٹا کے صدر ڈاکٹر منوج پانڈے اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر انشو کیڈیا (پرنسپل کھن کھن جی گرلس پی جی کالج) بھی موجود رہے۔کالج کی سائنس اورکامرس فیکلٹی کی انچارج بالترتیب ڈاکٹر اوما پانڈے، ڈاکٹر شاہین جمال سمیت کرامت حسین مسلم گرلس پی جی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نزہت فاطمہ وڈاکٹر پریا سنگھ، امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کے جناب شمیم احمد اور ممتاز پی جی کالج کے تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور کثیر تعداد میں طلباء وطالبات موجود رہے۔پروگرام کا اختتام راشٹر گان کے ساتھ ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی