ممتاز پی جی کالج میں نیشنل سروس اسکیم کی خواتین یونٹ کے خصوصی کیمپ کا افتتاح

لکھنؤ : ممتاز پی جی کالج میں نیشنل سروس اسکیم کی خواتین یونٹ سوم اور چہارم (سدبھاونا) کے سات روزہ خصوصی کیمپ کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان کے ذریعہ کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل سروس سکیم کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نسیم احمد خان نے کہا کہ یہ اسکیم نوجوان طلباء و طالبات کو مختلف عوامی خدمات کے متعلق سرگرمیوں اور پروگراموں میں حصہ لینے اور ان کی رہنمائی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور انہیں ایک قابل سماجی رکن بننے میں بھی مدد دیتی ہے اور انہیں ہنر مند بناتی ہے۔ کیمپ کے پہلے سیشن میں رضاکاروں نے نیشنل سروس اسکیم کے تحت لکشیہ گیت پیش کیا اور تالیاں بجانے کی مشق بھی کی۔ اس کے بعد پروگرام آفیسر ڈاکٹر ناہید فیاض قدوائی اور ڈاکٹر زینت وارثی کی قیادت اور نگرانی میں کالج کیمپس سے کشیپ نگر، والمیکی نگر، ارادت نگر کے آس پاس کے علاقوں میں ووٹر بیداری ریلی نکالی گئی، جسے کالج کے پرنسپل کی طرف سے ہری جھنڈی دکھائی گئی. اس سے قبل پروگرام آفیسر نے رضاکاروں کو حلف دلایا اور انہیں سماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام آفیسر ناہید فیاض قدوائی نے کہا کہ نیشنل سروس اسکیم کا آغاز اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں محنت کے احترام کے ساتھ سماجی ذمہ داری، شعور، خود حوصلہ افزائی کے ساتھ نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنا ہے۔ پروگرام آفیسر ڈاکٹر زینت وارثی نے طالبات کو نیشنل سروس اسکیم کی اہمیت بتائی اور انہیں اس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر ممتاز پی جی کالج کے اساتذہ ڈاکٹر محمد حبیب، ڈاکٹر عامر حسین صدیقی، ڈاکٹر ذی النورین حیدر علوی، ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی اور ڈاکٹر یاسر انصاری بھی موجود تھے۔ اس سات روزہ کیمپ کے دوسرے روز ایک ریلی نکالی جائے گی اور رضاکار کیمپ کے روزمرہ کے معمولات سے متعلق دیگر کام انجام دیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی