مسلمان زیادہ سے زیادہ اپنے ادارے قائم کریں: مولانا خالد فرنگی محل

جونپور:- گزشتہ جمعہ کو ملک کی دارالحکومت دہلی میں نمازیوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی قابل مذمت ہے اور یہ واقعہ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہیکہ لوگوں کے دل و دماغ میں کس قدر نفرت اور خرافات پیوست ہو چکی ہے،ایسے حالات میں تمام مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہیکہ وہ آگے آئیں اور ملک میں پیار و محبت کے پیغام کو عام کریں،مذکورہ باتیں اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے سنبل پور گاؤں میں واقع حافظ خورشید کے مکان پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہیں۔ مولانا نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہیکہ مسلمان زیادہ سے زیادہ اپنے ادارے قائم کریں اور دینی و دنیاوی تعلیم دونوں کا نظم کرے تاکہ ہمارے بچوں کو ایک ساتھ دونوں تعلیم مل سکے،اور ہمارے بچے ان اسکولوں سے فارغ ہوکر جس میدان میں بھی جائیں وہاں ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دے سکیں۔ مولانا نے رمضان المبارک کو لیکر کہا کہ تمام مسلمان پیر کے روز چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور مبارک مہینہ کا استقبال کریں یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا،یہ مہینہ رحمت،برکت اور مغفرت والا مہینہ ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادتوں میں گزاریں ساتھ ہی صدقات و زکوۃ ادا کریں خوب خیرات کریں اور ملک کی سالمیت و جمہوریت کی بقا کیلئے اور فلسطینی مسلمانوں کی ثابت قدمی اور فتح کیلئے دعا کریں۔اس موقعہ پر حافظ خورشید، آصف آر این،ذیشان شیخ،اورنگزیب،حافظ عبدالودود سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی