شام میں ایرانی کونسل خانے پر مہلک فضائی حملے کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکہ برطابیہ سمیت کئی ممالک نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس حملے کے بعد مشرق وسطئٰ میں پیئش آنے والے نتائیج سے خبردار کیا ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں آج اس مسلے پر کس طرح کے رد عمل اور کاروائیاں سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر ایک منصوبے کی منظوری دی: رپورٹس
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر ایک منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کو ایران کی طرف سے ممکنہ حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، کیونکہ اسے اس بات علم ہو گیا ہے کہ تہران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک سینئر رکن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ہماری فوج تمام محاذوں سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار: نیتن یاہو
کہ ملک کی فوج تمام محاذوں سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو F-15 لڑاکا طیارے کے اڈے پر اسرائیلی فوجی پائلٹز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہم غزہ میں ایک ایسی جنگ کے درمیان ہیں، جو پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔
ڈیوڈ کیمرون نے ایرانی وزیر خارجہ سے کہا، مشرق وسطیٰ کو وسیع تنازعے کی طرف نہ کھینچے
شام میں ایرانی کونسل خانے پر مہلک فضائی حملے کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے درمیان برطانیہ کے خارجہ سکریٹری نے جمعرات کو غلط تجزیہ کے امکان سے خبردار کیا۔ اس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں مزید تشدد ہو سکتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے X پر لکھا کہ آج میں نے وزیر خارجہ (حسین) امیر عبداللہیان کو واضح کر دیا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو وسیع تنازعے کی طرف نہ کھینچے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، ایران کی دھمکیوں پر انٹونی بلنکن
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں اپنے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی جوابی کاروائیوں کی دھمکیوں کے درمیان، امریکی وزیر خارجہ، انٹونی بلنکن نے اپنے ترک، چینی اور سعودی ہم منصبوں سے بات کی اور واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ نیوز بریفنگ میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو خطے میں کشیدگی کے خطرے پر تشویش ہے۔