’آج کی شخصیت‘: نورجہاں، جن کی خوبصورتی کے دیوانے ہوئے مغل بادشاہ جہانگیر
مغل بادشاہ جہانگیر کی بیگم نورجہاں 31 مئی 1577 کو پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام مہر النساﺀ تھا۔ ان کی پہلی شادی ایران کے علی کلی سے ہوئی۔ علی کلی کو جہانگیر کے فوجیوں نے جنگ میں قتل کیا اور مہر النساﺀ کو دہلی لے آئے۔ جہانگیر نے پہلی بار نوروز پر اسے دیکھا اور اس کی خوبصورتی کا دیوانہ ہو گیا، جہانگیر نے 1611 میں
اس سے شادی کی اور اسے ’نورمحل‘ اور ’نورجہاں‘ کے القابات سے نوازا۔
’آج کی تاریخ‘: شمعون پیریز کو شکست دے کر نیتن یاہو بنے اسرائیل کے پی ایم
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پہلی دفعہ 31 مئی 1996 کو اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے پی ایم شمعون پیریز کو قومی انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کے رہنما کے طور پر شکست دی تھی۔ نیتن یاہو، جنہوں نے دہشت گردی اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے خلاف سخت ہونے کا وعدہ کیا تھا، اسرائیل کی تاریخ میں 47 سال کی عمر میں منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کے وزیراعظم ہیں۔